*16 مارچ 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🛑 *16 مارچ 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) نوشکی میں ایف سی قافلے پر دھماکا، 3 اہلکار اور 2 شہری شہید، خود کش حملہ آور سمیت 4 دہشت گرد ہلاک
🚨 (2) پشاور اور کرک میں 5 مقامات پر دہشت گرد حملے، 3 پولیس اہلکار اور 1 ایف سی گارڈ شہید
🚨 (3) بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، وزیراعظم کی نوشکی دھماکے کی مذمت
🚨 (4) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر وفاقی حکومت کا قومی پالیسی بنانے کا فیصلہ
🚨 (5) بڑھتی دہشت گردی: حکومت کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
🚨 (6) پشاور: دھماکے میں شہید ہونے والے مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا، انسانوں کا سمندر امڈ آیا، دھماکے کا مقدمہ درج
🚨 (7) جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
🚨 (8) مولانا حامد شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر منتخب
🚨 (9) گھوٹکی: ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، گارڈ اور ڈرائیور جاں بحق
🚨 (10) بدین: 2 گروپس کے درمیان تصادم، 6 شہری جاں بحق، 7 زخمی، وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس
🚨 (11) پی ٹی آئی ختم کرنے کے چکر میں ملک کو داؤ پر لگا دیا، وزیراعلیٰ گنڈا پور
🚨 (12) افغان مہاجرین سے متعلق وفاق کی پالیسی غلط ہے، علی امین گنڈا پور
🚨 (13) گنڈا پور حکومت نہیں چلا سکتے تو اسمبلی توڑیں اور استعفیٰ دیں، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا ردعمل
🚨 (14) انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کی گرفتاری پر وزیراعظم کا ایف آئی اے اہلکاروں کو انعام
🚨 (15) بھارتی ایجنسی ’را‘ پاکستان میں دہشت گردوں کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے: رانا ثنااللہ
🚨 (16) قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے دوبارہ شروع، 18 نکاتی ایجنڈا جاری
🚨 (17) بجلی کی قیمتوں میں کمی طویل مدتی، وزیراعظم جلد اعلان کریں گے: علی پرویز ملک
🚨 (18) 70 روپے فی لیٹر لیوی مسترد، پیٹرول اور بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمٰن
🚨 (19) اے پی سی بلا کر دہشت گردی سے متعلق طویل مدتی پالیسی بنانا ہوگی: شیر افضل مروت
🚨 (20) سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر عدالت سے رجوع
🚨 (21) پی ٹی آئی اب قصہ ماضی بن چکی، دوبارہ اقتدار میں نہیں آسکتی: رانا تنویر حسین
🚨 (22) نارتھ کراچی میں شہری کا فلمی انداز میں ڈاکوؤں سے مقابلہ، ناکام واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
🚨 (23) پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی، آئی ایم ایف مشن چیف نارتھن پورٹر
🚨 (24) آئی ایم ایف ٹیم معاہدہ کیے بغیر واپس واشنگٹن جا چکی، شہباز رانا
🚨 (25) لاہور: تاریخی ورثے کی بحالی، تحفظ کیلئے اتھارٹی قائم، نواز شریف پیٹرن انچیف ہوں گے
🚨 (26) کراچی: مدینہ کالونی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، بزرگ خاتون جاں بحق، متعدد زخمی
🚨 (27) راولپنڈی: بیوہ خاتون کے گھر میں اہل خانہ پر تشدد، لوٹ مار کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار
🚨 (28) ساہیوال میں پسند کی شادی سے انکار پر لڑکے نے 19 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا
🚨 (29) کراچی ایئرپورٹ سے مشکوک ای ویزا پر البانیا جانے والا مسافر ایجنٹوں سمیت گرفتار
🚨 (30) سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری، چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع
🚨 (31) تحریک انصاف کا پاک فوج اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان
🚨 (32) کراچی: پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے 8 ملزمان گرفتار
🚨 (33) کراچی میں مرغی کا گوشت سستا نہ ہو سکا، قیمت 780 روپے فی کلو
🚨 (34) طورخم سرحد پر کشیدگی، تجارتی گزرگاہ آج 23 ویں روز بھی بند
🚨 (35) پہلا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
🚨 (36) انسانی اسمگلنگ کا کالا دھندہ مکمل طور پر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، وزیراعظم
🚨 (37) امریکا کی سفری پابندیوں سے بچنے کیلئے پاکستان کو 2 ماہ کی مہلت ملنے کا امکان
🚨 (38) کراچی: ڈیفنس میں پولیس کا چھاپہ، منشیات فروش خاتون نے فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی
🚨 (39) کراچی: رمضان میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک
🚨 (40) راولاکوٹ: کوسٹر پھسلن کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق
🚨 (41) کراچی: اہلکاروں کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والے پھل فروش کو ایس ایس پی کی جانب سے گلدستہ پیش
🚨 (42) ایم ایل ون منصوبے پر حنیف عباسی کا بیان پاک چین تعلقات پر خودکش حملہ ہے، بیرسٹر سیف
🚨 (43) مافیا نے اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا، عرفان کھوکر
🚨 (44) سندھ کا پانی ہرگز کم ہونے نہیں دیں گے، کراچی کو اپنے حصے کا پانی مل رہا ہے، شرجیل میمن
🚨 (45) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بوتل بند مضر صحت پانی بیچنے والی 8 برانڈز کے پلانٹ سیل کر دیے
🚨 (46) اسپیس ایکس کا بڑا اسٹار شپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کیلئے روانہ ہوگا، ایلون مسک
🚨 (47) پیپلز پارٹی سندھ کونسل نے دریائے سندھ پر نئی نہروں کی مخالفت کر دی
🚨 (48) نیشنل ٹی 20 کپ: پشاور نے لاہور وائٹس کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا، صاحبزادہ فرحان کی سنچری
🚨 (49) ڈی آئی خان کے ایک ہی گھر کے 7 افراد سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم، گھرانہ حکومتی توجہ کا منتظر
🚨 (50) کراچی کے بعد لاہور میں بھی پی ایس ایل ٹرافی ٹور کا آغاز ہو گیا
🚨 (51) ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: وائس آف امریکا بند، ملازمین کو جبری رخصت پر بھیج دیا