November 16, 2026

کالعدم جماعت ٹی ٹی پی نے پاکستانی فوج اور ریاست پاکستان کے خلاف آپریشن ،خندق، کے نام سے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا ہے جس میں

20250315_192038

کالعدم جماعت ٹی ٹی پی نے پاکستانی فوج اور ریاست پاکستان کے خلاف آپریشن ،خندق، کے نام سے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا ہے جس میں علمائے کرام، پولیس چوکیوں، تھانوں اور آرمی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا
اور اس آپریشن کے اعلان کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر داخل ہوئی ہے
کل کے دن صرف صوبہ کے پی کے میں 14 سے زائد چھوٹے بڑے دہشت گردی کے واقعات پیش آئے جس میں درجنوں پاکستانی شہید ہوئے
اور بلوچستان میں الگ سے سیکورٹی فورسز کی بس پر خودکش حملہ کیا گیا
سوچنے کی بات ہے ایک جماعت کو اتنا فنڈ اور اسلحہ کہاں سے مل رہا ہے؟
دوسری جانب پاک فوج اور گورنمنٹ نے پاکستان کی سلامتی کی جانب ایک فیصلہ کن قدم اٹھاتے ہوئے ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن البدر شروع کر دیا ہے
جس کا مقصد ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے
اس آپریشن کے چار اصول سیکیورٹی فورسز نے بتائے ہیں

جس میں اولین طور پر دہشت گردوں کے سرغنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے تمام نیٹ ورکس اور قیادت کو نشانہ بنا کر دہشت گردی کے ڈھانچے کو ختم کیا جائے گا
دوئم۔ ناقابل تسخیر سرحدی دفاع کیلئے پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ بنا کر بیرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا جس کیلئے ائیر پیٹرولنگ و ڈرون مانیٹرنگ بڑھا دی گئی ہے
سوئم۔ عوام میں یکجہتی اور شعور پیدا کرنے کی خاطر قبائلی عوام اور شہریوں کو متحد کرکے دہشت گردوں کے خلاف مضبوط کیا جائے گا اور مقامی لوگوں و علمائے کرام کی مدد سے تعاون کو مضبوط کیا جائے گا
چہارم۔۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کاری ضرب لگانے کیلئے فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے دشمن کے خفیہ مراکز کو تباہ کیا جائے گا
اور بیرون ملک پناہ گزین دہشت گردوں کے خلاف بھی کاروائیاں کی جائیں گیں
عوام پاکستان یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مسلمان کی حرمت کو بیت اللہ سے زیادہ قرار دیا ہے جبکہ یہ خوارج نام نہاد آپریشن خندق مسلمانوں کے خلاف کرکے ان کو مسجدوں میں خودکش حملوں میں شہید کرکے کونسی شریعت کا مطالبہ کرتے ہیں کہ جن کے اپنے قد کاٹھ شریعت سے بہت دور ہیں؟
خیر دو ماہ نہایت اہم اور صبر آزما ہیں
اللہ تعالیٰ ہم سب اور سلطنت پاکستان کا حامی و ناصر ہو
آمین
#قصوریات