November 16, 2026

پاکپتن.تھانہ صدر پولیس کی کارروائی پولیس

20250315_192038

پاکپتن.تھانہ صدر پولیس کی کارروائی پولیس ہیلپ لائن 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار مقدمہ درج.

تھانہ صدر پاکپتن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پولیس ہیلپ لائن 15 پر ہاؤس رابری کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا. گرفتار ملزم ارشد ولد شرافت قوم مغل سکنہ مغلاں والا کھوہ نے آڑھتیوں اور ٹھیکہ داروں کے لاکھوں روپے ادا کرنے تھے ادائیگی سے بچنے کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر 20 لاکھ روپے کی جھوٹی کال کی تھی. پولیس تھانہ صدر پاکپتن نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گھر سے رقم برآمد کر لی. ملزم نے اعتراف کیا کہ لاکھوں روپے قرضے کی ادائیگی سے بچنے کے لیے ڈکیتی کی جھوٹی کال کی.تھانہ صدر پاکپتن پولیس نے ملزم کو پولیس ہیلپ لائن 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کر کے سرکاری وسائل کا ضیاء کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا.

ترجمان پاکپتن پولیس…