دنیا کا پہلا بچہ، جس کا egg انسانی جسم سے باہر ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار ہوا
دنیا کا پہلا بچہ، جس کا egg انسانی جسم سے باہر ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار ہوا
پیرو کے شہر لیما میں واقع سانتا ایزابل کلینک میں دنیا کا پہلا بچہ پیدا ہوا ہے جو ایک انقلابی طریقے “فرٹیلو” (Fertilo) کے ذریعے وجود میں آیا۔
یہ بچہ ایک نئے طریقے سے پیدا ہوا ہے جس میں ماں کے جسم کے اندر انڈہ (egg) تیار ہونے کے بجائے، اسے جسم سے باہر تیار کیا گیا۔
عام طور پر، جب کوئی عورت ماں بننا چاہتی ہے اور اسے قدرتی طور پر حمل نہ ٹھہرے، تو آئی وی ایف (IVF) کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے، جس میں عورت کے جسم سے انڈے نکال کر لیب میں مرد کے اسپرم سے ملا کر بچہ پیدا کیا جاتا ہے۔
لیکن اس عمل میں زیادہ ہارمونی دوائیں اور کئی ہفتوں کی پیچیدہ طبی دیکھ بھال شامل ہوتی ہے۔
“فرٹیلو” نامی اس نئی ٹیکنالوجی میں، ماں کے جسم کے اندر انڈہ تیار کرنے کے بجائے، اسٹیم سیلز کی مدد سے لیب میں ایک ایسا ماحول بنایا گیا جہاں انڈہ قدرتی انداز میں نشوونما پا سکتا ہے۔
اس طرح، جسم کے اندر ہارمونی انجیکشنز کی ضرورت بہت کم ہوگئی، اور علاج کا مکمل عمل صرف تین دن میں مکمل ہو گیا۔
اس طریقے سے ماں کا انڈہ لیب میں پکا کر اسپرم سے ملایا گیا، اور جب اس سے حمل ٹھہرا، تو ایمبریو (embryo) یعنی بچے کا ابتدائی روپ ماں کے رحم میں رکھ دیا گیا، جہاں وہ قدرتی طور پر نشوونما پا کر ایک مکمل بچے میں تبدیل ہو گیا۔
یہ طریقہ پہلے ہی آسٹریلیا، جاپان، اور میکسیکو سمیت کئی ممالک میں منظوری حاصل کر چکا ہے، جبکہ امریکہ میں اس کے فیز 3 ٹرائلز کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
*”*🧑🎓