یہ ہے ضلع گوادر کے اسسٹنٹ کمشنر جواد زہری کا نوٹیفیکیشن جس میں واضع طور پر لکھا ہے اور کوچ مالکان کو تنبیہ کیا جاچکا ہے کہ وہ سواری
یہ ہے ضلع گوادر کے اسسٹنٹ کمشنر جواد زہری کا نوٹیفیکیشن جس میں واضع طور پر لکھا ہے اور کوچ مالکان کو تنبیہ کیا جاچکا ہے کہ وہ سواری بسوں میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ نہیں کریں اگر کسی کوچ کو تیل اسمگلنگ کرتے پکڑا گیا تو گاڑی ضبط ہوگی وغیرہ،،
*مسافر بسوں میں ایرانی تیل اسمگلنگ انتہائی خطرناک عمل اور انسانوں جانوں کا ضیاع جسکی فوری تدارک کرنا ناگزیر*
`دانش مینگل`
*ہم نے اس بابت خضدار انتظامیہ کو سوشل میڈیا کے زریعہ کافی دفعہ نشاندہی کی ہے کہ خضدار سے سندھ اور خضدار سے کراچی جانے والی کوچ بسوں میں اضافی ٹینک نصب کرکے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل ،پیٹرول اسمگلنگ کیا جاتا ہے جسکی روک تھام کیلئے اقدامات کیئے جائیں لیکن بدقسمتی خضدار کے اسسٹنٹ کمشنر صاحب کے کان تک جوں نہیں رینگتی اللہ نہ کرے موصوف کسی بہت بڑے انسانی جانوں کے نقصان کے بعد خواب غفلت سے باہر آئینگے تب کوئی فائدہ نہیں ، بارہا نشاندہی کے باوجود ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا،انہی کوچ مالکان کی لالچ پیسے کی حرس کی وجہ سے بہت سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوچکا ہے، کچھ عرصہ پہلے بیلہ میں ایک تیل بردار مسافر کوچ کوحادثہ پیش آیا جس میں تقریبا 40 کے قریب قیمتی جانوں کاضیاع ہوا اسی طرح سی پیک روڈ پر بھی پنجگور،تربت ودیگر روٹس پر تیل بردار بسوں کو حادثہ پیش آنے سے کئی قیمتی جانوں کاضیاع ہوچکا ہے،*
*ایک دفعہ پھر ہم سوشل میڈیا کےتوسط سے ضلعی انتظامیہ خضدار سے گزارش کرتے ہیں خضدار کے مسافر کوچ مالکان کو فوری بلاکر انکے اضافی ٹینکس کو ختم کروائیں اور سختی کیساتھ انکو تنبیہ کریں خلاف ورزی کرنے پر سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں کیونکہ یہ انسانی قیمتی جانوں کا سوال ہے اس بابت کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے*