November 17, 2026

حرمتِ رسول ﷺ پر کوئی سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں عدنان اشرف سیالوی،

20250315_192038

حرمتِ رسول ﷺ پر کوئی سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں عدنان اشرف سیالوی،
حکومت پاکستان کی جانب سے آج ملک بھر میں “یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ” منایا جا رہا ہے لیکن کیا اس ملک میں 295c، کے قانون پر عملدرآمد ہورہا ہے جن مجرموں کو سزائیں ہوچکی ہیں کیا ان کی سزاؤں پر عملدرآمد ہوچکا ہے؟ سوشل میڈیا پر سوچی سمجھی سازش کے تحت ہونے والی توہین کو کس طرح روکا جائے گا؟
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے عدنان اشرف سیالوی رکن ATIپاکستان نے کہا کہ
گزشتہ کچھ عرصے میں اسلام دشمن قوتوں نے ایک بار پھر توہینِ رسالت ﷺ کے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی ہے، یورپ اور دیگر مغربی ممالک میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، اسلام مخالف قوانین، اور سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہمات جیسے گھناؤنے اقدامات مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچا رہے ہیں، اس کے علاوہ، بھارت، فرانس، نیدرلینڈز، ڈنمارک اور دیگر کئی ممالک میں سرکاری سرپرستی میں اسلاموفوبیا اور توہینِ رسالت ﷺ کو فروغ دیا جا رہا ہے، گستاخی کے یہ واقعات مسلمانوں کے عقائد پر براہِ راست حملہ ہیں، جو ناقابلِ برداشت ہیں، ہم نبی کریم ﷺ کی حرمت پر کسی بھی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، حکومت پاکستان کو اس مقدس مشن کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانیں چاہیئے،
کیا ان ممالک سے ان عوامل کو روکنے کی بات کی گئی ہے؟؟

ہم پوری دنیا کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ ناموسِ رسالت ﷺ ہماری ریڈ لائن ہے اور ہم نے اس مقدس مشن کے لیے پہلے بھی شہادتیں/ قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی اس کے لیے تیار ہیں، پاکستان میں قانونِ ناموسِ رسالت ﷺ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتی جائے، ہماری ہر سانس ہر لمحہ ہر دن ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے وقف ہے اور ان شاءاللہ تا صبحِ قیامت ناموسِ رسالت ﷺ پر پہرہ جاری رہے گا اور ختم نبوت ﷺ کا دفاع کرتے رہیں گے۔