یہ لیبیا ھے جہاں کچھ سال پہلے خوشحالی ھی خوشحالی تھی۔ٹیکس فری۔بجلی فری۔ملک کا آج یہ حال کسی اور نے نہیں کیا
یہ لیبیا ھے جہاں کچھ سال پہلے خوشحالی ھی خوشحالی تھی۔ٹیکس فری۔بجلی فری۔ملک کا آج یہ حال کسی اور نے نہیں کیا بلکہ اپنے لوگوں نے کیا ھے۔کیا ھے کہ سوشل میڈیا پر آیک آمر کے خلاف محاز کھڑا کیا گیا۔آہستہ آہستہ یہ نفرت کا کھیل پھیلتا گیا اور قزافی کا تختہ الٹ دیا گیا۔اور ملک خانہ جنگی کا شکار ھوگیا اور ہنستا بستا ملک اجڑ گیا۔اور آج تک استحکام نہیں آسکا۔وہ ملک جس کے خلاف عرصہ دراز سے بیرونی طاقتیں مصروف تھیں لیکن کامیاب نہیں ھورھی تھیں آخر اندرونی غداروں کے ہاتھوں تباہ ھوگیا۔عراق۔شام۔فلسطین۔لبنان۔وغیرہ کا حال اس وقت ھمارے سامنے ھے۔اور امت مسلمہ کے دیگر ممالک کا حال بہی ھمارے سامنے ھے کہ انہیں غزہ کی بجائے یوکرین جنگ کی زیادہ فکر ھے۔ابھی حال میں سعودیہ میں یوکرینی صدر کا استقبال اور جنگ بندی کی کوششیں آپ دیکھ چکے ھیں کاش یہ کوشش آل سعود اپنے رشتے داروں آل یہود کے بارے بھی کرتی تو غزہ شاہد تباہی سے بچ جاتا۔لیکن عیاش پرشتوں کو جہاد سے خوف ھے جہادی فکر سے ڈرتے ھیں کہیں یہ انکے ہاں نہ شروع ھوجائے اس لیے اپنی قوم کو لہوولعب میں مشغول کررکھا ھے۔تاکہ یہ عیاش پرستی میں پڑ جاھیں اور دنیا کے ھوکر رہ جاھیں۔فکر آخرت ان سے چھین لی گی ھے یہ یہود ونصاری کے ذہنی غلام بن گے ھیں۔تو میں عرض کررھا تھا کہ پاکستان میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات بڑھتے جارھے ھیں اور ملک میں کچھ سیاسی اور لسانی جماعتیں نفرت کو ھوا دینے میں مصروف ھیں۔فوج اور سیکورٹی اداروں کو کمزور کرنا اور معاشی طور پر کمزور کرنا یہ اہداف ھوتے ھیں بیرونی اندرونی دشمنوں کے کسی بھی ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانے کے لیے۔اس وقت پاکستان میں ایک بھاری تعداد میں لوگ پاکستانی سیکورٹی اداروں کے خلاف اور معیشت کے خلاف برسرپیکار ھیں۔سوشل میڈیا کے ذریعے یہ مہم جاری ھے۔حال ھی میں بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے کو جائز قرار دینے والے بھی موجود ھیں یہ اس بات کی طرف واضح اشارہ ھے کہ ھم نہایت ھی نازک دور میں داخل ھوچکے ھیں اور حکومت کو اس وقت دلیرانہ فیصلے کرنا چاھے۔اور انتظار کی بجائے آگے بڑھ کر ان بدبختوں کو جواب دینا چاہے اور کوئی نرمی والا گوشہ نہیں ھونا چاھے۔غداروں پر رحم کرنا دراصل مظلموں کے ساتھ زیادتی ھے۔دیر ھوگی ھے لیکن ابھی کچھ نہیں بگڑا۔اور ملکر اندرونی بیرونی دشمنوں کو جواب دینا چاھے۔اور اب ریاست پاکستان کو بچانے کے کیے بے رحم آپریشن کی ضرورت ھے۔اور ھاں سہولت کاروں کو سب سے پہلے لٹکایا جائے۔پاکستان کی ترقی۔خوشحالی۔اور سلامتی ھم سب کے ایمان کا حصہ ھے۔اس سے غداری گناہ کبیرہ ھے۔
دل کی بات
خ ح شہزاد