November 16, 2026
20250315_192038

*اخلاقی زوال*

ٹی وی پر ,, جیتو پاکستان ،، پروگرام چل رہا تھا ، میں بھی کچھ دیر کے لیے رک کر دیکھنے لگا ۔ یہ وہی پروگرام ہے جس کا ہوسٹ ہر پروگرام میں چلا کر کہتا ہے
,, مجھے چاہییں لڑکیاں ۔۔۔ لڑکیاں کہاں ہیں ,,
*اور پھر جو لڑکیاں ایک جوسر اور بائیک کی خاطر بھاگی چلی آتی* *ہیں وہ گیم کے ساتھ ساتھ ذومعنی جملوں کی زد میں بھی آتی ہیں ۔*
خیر ۔۔۔۔۔ میرے سامنے ایک نوجوان جوڑے نے ایک گیم میں موٹر بائیک جیت لی ۔
فہد مصطفی نے شوہر کو اشارہ کیا کہ وہ بائیک پر بیٹھے اور اس کی بیگم سے کہا آپ پیچھے بیٹھیں تاکہ وہ پروگرام کی روایت کے مطابق ایک چکر لگا لیں ۔ مگر شوہر صاحب نے نے خود بیٹھنے کی بجائے پروگرام کے ہوسٹ سے درخواست کی کہ آپ میری بیگم کو جھولا دلائیں ۔ ہوسٹ کو بھلا کیا اعتراض تھا ، بائیک پر بیٹھا ، پیچھے ان کی بیگم لپک اور چپک کر بیٹھ گئیں۔ فہد مصطفیٰ کے شانوں پر دونوں ہاتھ رکھے اور موٹر سائیکل گول گول چکر کاٹنے لگا ۔
شوہر ایک طرف کھڑے ہوکر فخریہ انداز میں مسکرانے اور تالیاں بجانے میں مصروف تھا ۔

اسی طرح ایک پروگرام میں ، بیوی نے شوہر کو آگے بیٹھنے سے منع کردیا ، اور فہد مصطفیٰ کے پیچھے اچھل کر بیٹھ گئی ، شوہر بیچارہ کھسیانا ہوکر ایک طرف کو ہوگیا ۔ ہوسٹ تو اس کام کے لاکھوں لیتا ہے ، اور اس کی روزی روٹی ہی یہی ہے ،
*شرکت کرنے والوں کو اخلاقی اقدار کا کچھ خیال کرنا چاہیے* ۔
*آپ بھلے اسے روشن خیالی کہیں ، میں اسے اخلاقی زوال ۔۔۔ اور* *بےغیرتی ہی کہوں گا*