لاہور میں دہشت گردی کا بڑا حملہ ٹل گیا۔
لاہور میں دہشت گردی کا بڑا حملہ ٹل گیا۔
لاہور: برکی روڈ، لاہور کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردی کا ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
سی ٹی ڈی نے خطرناک دہشت گرد کو پکڑنے کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی۔ تاہم روکے جانے پر ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد زخمی ہوا تاہم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ دوسرے خودکش بمبار کو پکڑ لیا گیا۔
حکام نے گرفتار ملزم سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ادھر سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے برکی کے گردونواح کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
گرفتار خودکش حملہ آور کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے جو بلوچستان کا رہائشی ہے اور اس کا تعلق تحریک طالبان سے ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے لاہور میں بڑے پیمانے پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی .
مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے .