November 16, 2026

فائر سیفٹی اور ایمرجنسی ریسپانس: محفوظ مستقبل کی جانب ایک اور قدم!

20250315_192038

فائر سیفٹی اور ایمرجنسی ریسپانس: محفوظ مستقبل کی جانب ایک اور قدم!

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کا اکارڈ (ACCORD) پاکستان کے زیر اہتمام ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب !

ورکشاپ کا مقصد نئی تعمیر شدہ عمارتوں میں فائر سیفٹی و ریسپانس کے راہنما اصولوں پہ مقامی ضروریات کے مطابق عمل درآمد کا لائحہ عمل کا مطالعہ اور اسٹرٹیجی تشکیل دینا تھا۔

ڈاکٹر رضوان نصیرDr Rizwan Naseer نے ورکشاپ کے شُرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ورکشاپ حادثات کے بچاؤ کے لیے بہتر منصوبہ بندی کا زریعہ ثابت ہوگی۔” ورکشاپ کا مقصد نئی تعمیر شدہ عمارتوں میں فائر سیفٹی اور ریسپانس کے اصولوں کا جائزہ لینا اور مقامی ضروریات کے مطابق عمل درآمد کے لیے اسٹریٹجی تشکیل دینا تھا۔اس سلسلے میں ریسکیو پنجاب بھر میں فیکٹریز اور بلند عمارتوں کا سروے کر رہی ہے اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کو تربیت بھی فراہم کر رہی ہے۔Dr Rizwan Naseer نے مزید کہا کہ تربیت یافتہ ورکرز حادثات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور بہتر منصوبہ بندی اور قبل از وقت تیاری کے ذریعے حادثات میں واضح کمی لائی جا سکتی ہے۔

محفوظ زندگی، ریسکیو 1122کی اولین ترجیح!