امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے وزیر تعلیم کی ٹیمیں متحرک، چیئرمین ٹاسک فورس فار ایجوکیشن کا امتحانی سنٹرز کا دورہ*
*امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے وزیر تعلیم کی ٹیمیں متحرک، چیئرمین ٹاسک فورس فار ایجوکیشن کا امتحانی سنٹرز کا دورہ*
*چیئرمین ٹاسک فورس فار ایجوکیشن نے فیروزوالہ امتحانی سنٹر سے سپرنٹینڈنٹ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا*
*سپرنٹینڈنٹ سے موبائل چیٹ، رول نمبر سلپ اور 17 ہزار روپے برآمد، معطل، پولیس کے حوالے۔ *
لاہور 14 مارچ
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں ٹیمیں متحرک ہیں اور امتحانی سنٹرز کی مانیٹرنگ کے علاوہ خفیہ نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ وزیر تعلیم کی نمائندگی کرتے ہوئے چیئرمین ٹاسک فورس فار ایجوکیشن مزمل محمود نے فیروز والا کے امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے طلباء کی شکایات پر چیکنگ کے دوران سپرنٹینڈنٹ کے موبائل فون سے بعض امیدواروں کی مدد اور مورل سپورٹ کے بارے میں وائس چیٹ اور رول نمبر سلپ برآمد کرلی۔ چیئرمین ٹاسک فورس نے سپرنٹینڈنٹ سے 17 ہزار روپے اور رقم منتقلی کے ثبوت بھی حاصل کر لئے۔ مزمل محمود نے کہا کہ علی رضا دوسرے سنٹر کے سپرنٹینڈنٹ سے رول نمبرز کے تبادلے میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔ انہوں نے سپرنٹینڈنٹ کو فوری طور پر معطل کر کے ایف آئی آر درج کروا دی۔ مزمل محمود نے سپرنٹینڈنٹ کو پولیس کے حوالے کرنے کے علاوہ محکمانہ انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔ انہوں نے پولیس کو علی رضا کے خلاف قانونی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے تفتیش کی ہدایت کی ہے۔