November 16, 2026

یہ نام نہاد بلوچ دہشت گرد آزادی اور اپنے حقوق نہیں چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

IMG-20250313-WA0022

یہ نام نہاد بلوچ دہشت گرد آزادی اور اپنے حقوق نہیں چاہتے ہیں:
بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت ہم ماضی سے زیادہ خطرناک دور سے گزر رہے ہیں اور ہم میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے ہماری کمزوریوں کا فائدہ پاکستان کے دشمن، پاکستان کے عوام کے دشمن اور بین الاقوامی طاقتیں اٹھا رہی ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’ نہ وہ مذہبی دہشت گرد اسلام چاہتا ہے نہ یہ نام نہاد بلوچ دہشت گرد آزادی یا اپنے حقوق چاہتے ہیں، وہ خون خرابہ کرتے ہیں اور پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔‘

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ان کے پیچھے بین الاقوامی قوتیں کھڑی ہیں اور انھیں مالی اور لاجیسٹک مدد فراہم کرتے، ان کا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ چاہے مذہبی دہشت گردی ہو یا نام نہاد علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی ہو یا سیاسی تشدد کا طریقہ کار ہو اس کی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے اور اس سے ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کی سہ پہر پاکستان کی قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اظہار خیال کیا۔ تاہم اس دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا بھی کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرارداد پر اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے نتیجے میں زیادہ اموات ہو سکتی تھیں۔

انھوں نے فوج کی جانب سے یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے کیے جانے والے آپریشن میں تمام شدت پسندوں کی ہلاکت کو اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ صوبائیت کی بنیاد پر مسافروں کو الگ گیا وہ افسوسناک ہے تاہم انھوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جعفر ایکسپریس کے واقعے پر دیے جانے والے ردعمل پر تنقید کی۔

انھوں نے پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف بیان دیتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے سے انکاری ہے