1- بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسلح افراد نے سات مزدوروں کو اغوا کر لیا
1- بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسلح افراد نے سات مزدوروں کو اغوا کر لیا
2- مغوی مزدور شوران کے مقام پر ایک ڈیم پر کام کررہے تھے:
ایس ایچ او عبدالحئی
بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسلح افراد نے سات مزدوروں کو اغوا کر لیا
بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے شوران سے نامعلوم مسلح افراد نے سات مزدوروں کو اغوا کرلیا ہے۔
مقامی لیویز فورس کے ایس ایچ او عبدالحئی نے بی بی سی کو بتایا کہ مغوی مزدور شوران کے مقام پر ایک ڈیم پر کام کررہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ شب وہاں نامعلوم امسلح افراد آئے اور وہاں ایک ڈمپر گاڑی کو نذرآتش کرنے کے علاوہ کھدائی کرنے والی مشین سمیت دو گاڑیوں پر فائرنگ کرکے ان کو نقصان پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ اغوا کار فرار ہوتے ہوئے ڈیم پر کام کرنے والے سات مزدوروں کو اغوا کر کے لے گئے۔
لیویز فورس کے سینِئر اہلکار نے بتایا کہ اغوا کیے لیے جانے والے مزدور مقامی ہیں اور ان کا تعلق شوران سے ہے۔