November 16, 2026

خفیہ کھانے کا کوئی تصور نہیں:

20250313_083328

خفیہ کھانے کا کوئی تصور نہیں:

شمالی کوریا کے 73% لوگ کسی مذہب کو نہیں مانتے،
13% چونڈو مت کے پیروکار ہیں،
12% شمان مت کے پیروکار ہیں،
1.5% بدھ مت کے پیروکار ہیں،
جبکہ 0.5% دیگر مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہیں اسلام کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

ایک مسلمان سیاح وہاں گیا اور ایک مقامی شہری سے دوستی ہو گئی۔ رمضان کا مہینہ تھا۔
جب اس شہری نے اپنے مسلمان دوست کو کھانے کی دعوت دی تو اس نے کہا:
“میں روزے سے ہوں، میں غروب آفتاب سے پہلے کچھ نہیں کھا سکتا۔”

کورین شخص نے پوچھا:
“روزہ کیا ہوتا ہے؟”

مسلمان نے جواب دیا:
“روزہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کچھ نہ کھانے پینے کا نام ہے۔”

کورین بولا:
“تم چھپ کر کھا سکتے ہو۔”

مسلمان نے کہا:
“چاہے کوئی دیکھے یا نہ دیکھے، اللہ دیکھ رہا ہوتا ہے اور وہ سزا دے گا۔”

یہ سن کر کورین شخص حیرت سے کہنے لگا:
“تو گویا تم اپنے ملک میں بھی اللہ کے ڈر سے چھپ کر کچھ غلط نہیں کرتے!
تو پھر تمہارے ملک میں:

❌ کوئی جیل نہیں،
❌ کوئی کرپشن نہیں،
❌ کھانے میں ملاوٹ نہیں،
❌ کوئی گندگی نہیں،
❌ کوئی بلیک مارکیٹنگ نہیں،
❌ بچوں کے ساتھ زیادتی نہیں،
❌ کوئی ریپ نہیں،
❌ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہیں،
❌ کوئی چور نہیں،
❌ کوئی منافقت نہیں،
❌ جعلی دوائیاں نہیں،
❌ کوئی دھوکہ باز نہیں،
❌ کوئی جھوٹ نہیں،
❌ کوئی جرم نہیں،
❌ کوئی غیر اخلاقی سرگرمیاں نہیں،
❌ صرف اور صرف امن ہی امن ہوگا!

“کیونکہ ایک ایسا مسلم ملک جہاں لوگ محض اللہ کے خوف سے چھپ کر بھی کھانے سے گریز کرتے ہیں، وہاں تو کوئی جرم ہو ہی نہیں سکتا!”

یہ سن کر وہ مسلمان اور دنیا بھر کے مسلمان خاموش ہو گئے!

*حقیقتاً ایک آنکھیں کھول دینے والی بات، ہم تمام مسلمانوں اور ہمارے حکمرانوں کے لیے.*