امریکی ٹیم ماسکو میں مذاکرات کے لیے موجود، جبکہ روس نے اہم قصبے کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا
امریکی ٹیم ماسکو میں مذاکرات کے لیے موجود، جبکہ روس نے اہم قصبے کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا
روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ سیز فائر پر بات کرنے کے لیے امریکی حکام ماسکو میں موجود ہیں۔
امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف جمعرات کو ماسکو پہنچے تاکہ وہ روس کو 30 روزہ سیز فائر کے لیے آمادہ کر سکیں جس کے لیے یوکرین نے رواں ہفتے امریکہ کو رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا کہ مذاکرات پرسکون انداز میں ہو رہے ہیں لیکن انھوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ یوکرین کی فوج کے لیے عارضی مہلت اور اس کے دوبارہ منظم ہونے کے ایک موقع سے زیادہ اور کچھ نہیں ہو گا۔
امریکی حکام کا ماسکو کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کرسک کے علاقے کے ایک اہم قصبے سڈزا پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔
یہ وہی قصبہ ہے جس پر یوکرین نے گذشتہ سال اچانک حملہ کیا تھا۔