November 16, 2026

وہاڑی ( بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی دعا انلاین نیوز سے ) ڈاکٹر اسد علی رانا، ڈاکٹر عثمان ہاشم، ڈاکٹر رضیہ عدیل اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمد یوسف شہزاد کو شاندار کارکردگی

IMG-20250314-WA0255(1)

وہاڑی ( بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی دعا انلاین نیوز سے ) ڈاکٹر اسد علی رانا، ڈاکٹر عثمان ہاشم، ڈاکٹر رضیہ عدیل اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمد یوسف شہزاد کو شاندار کارکردگی پر قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق طبی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کے معروف مایہ ناز سرجن ڈاکٹر اسد علی رانا، ڈاکٹر عثمان ہاشم اور ڈاکٹر رضیہ عدیل اور ڈاکٹر یوسف شہزاد کو قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازاگیا کو ستارہ پاکستان گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ان کی شاندار کارکردگی، عوامی خدمت اور صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔گولڈ میڈل کی یہ تقریب ایک پروقار انداز میں منعقد ہوئی، جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے ان طبی ماہرین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے شعبے میں مہارت رکھتے ہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش ہیں معروف مایہ ناز ڈاکٹر اسد علی رانا، ڈاکٹر عثمان ہاشم، ڈاکٹر رضیہ عدیل اور ڈاکٹر یوسف شہزاد نے اس اعزاز کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوں گے اور وہ مزید محنت و لگن کے ساتھ صحت کے شعبے میں خدمات انجام دیں گے۔اس موقع پر تقریب کے شرکاء سمیت وہاڑی کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی ان ماہرین صحت کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی خدمت کرتے رہیں گے۔