ملک کو ایک سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے
سکھر سندھ۔۔
بیورو چیف ۔۔ سید نصیر حسین زیدی ۔۔۔۔
دعا ان لاہین نیوز۔۔۔۔۔
ملک کو ایک سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے ایم کیو ایم ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے،چیئرمین ایم کیو ایم
تمام ادارے فورسز دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ایم کیو ایم پاکستان دہشتگردی کیخلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
چیف جسٹس پاکستان بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعے پر سوموٹو نوٹس لیں، صدر مملکت و وزیراعظم بھی اس معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی مرکز بہادرآباد پر پریس کانفرنس
کراچی۔۔۔13 مارچ 2025ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حالیہ دنوں بولان میں ہونے والی دہشتگردی کیخلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایک سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے ایم کیو ایم ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بحرانوں کی زد میں ٹھہراؤ اور معاشی اعشاریے میں بہتری آنا شروع ہوئی تھی، لیکن بلوچستان میں دہشتگردوں نے ٹرین کو اغوا کرکے یرغمال بنانے کے واقعے نے اس صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کو ملک کے خلاف ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے اور فورسز اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ایم کیو ایم پاکستان دہشتگردی کیخلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے لئے کوئی بھی گنجائش کہیں نہیں ہونی چاہیے اور اس کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا پڑے گا ایم کیو ایم پاکستان بہت جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی اور خیبر پختونخوا کی حکومت سے بھی سوالات کیے جائیں گے تاکہ اس مسئلے کو قومی سطح پر حل کیا جا سکے۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر سوموٹو نوٹس لیں اور صدر مملکت و وزیراعظم بھی اس معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیں۔اس موقع پر سینئر رہنما انیس احمد قائم خانی، سید امین الحق سمیت دیگر مرکزی رہنما اور حق پرست اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔