چناب کالج جھنگ نے فرسٹ ایئرکی 40ذہین طالبات اور 40 طلبا سمیت 80 سٹوڈنٹس کیلئے ٹاپ میرٹ سکالر شپس کا اعلان کردیا
جھنگ ( ):شاندار تعلیمی نتائج اورپنجاب کے انتہائی وسیع وعریض،عالیشان،پرشکوہ ودلکش کیمپس کے حامل چناب کالج جھنگ نے فرسٹ ایئرکی 40ذہین طالبات اور 40 طلبا سمیت 80 سٹوڈنٹس کیلئے ٹاپ میرٹ سکالر شپس کا اعلان کیاہے جبکہ فرسٹ ایئر سیشن 2024-25 میں داخلوں کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ چناب کالج جھنگ انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق فرسٹ ایئر پری میڈیکل اورپری انجینئرنگ گروپس(انٹرمیڈیٹ پارٹ ون) میں داخلوں کیلئے میٹرک کے سالانہ امتحان 2024 میں 70 فیصد مارکس اور آئی سی ایس، ایف اے آئی ٹی میں داخلوں کیلئے میٹرک میں کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات ہی اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے نیز آئی کام میں داخلہ کیلئے بھی60 فیصد نمبر حاصل کرنیوالے صرف طلبا ہی اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹاپ80 میرٹ سکالر شپس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر فراہم کئے جا ئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل(ر) اعظم مقبول صدیقی کی سربراہی میں چناب کالج جھنگ نے حسب سابق میٹرک کلاس دہم کے پہلے سالانہ امتحان 2024 کے نتائج میں بھی شاندارکارکردگی کی روایت برقراررکھی اورمذکورہ امتحان میں طالبات کا نتیجہ100 فیصد اور طلبا کا 98.55 فیصد رہاجبکہ چناب کالج جھنگ کی ہونہارطالبہ فاطمۃ الزہراسلیمی رول نمبر 439190 نے 1200 میں سے 1182 نمبر لیکر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ امتحان دینے والی تمام170 طالبات فرسٹ ڈویژن میں کامیاب قرار پائیں اس طرح ان کانتیجہ100 فیصد اور جی پی اے 3.79 رہاجبکہ امتحان میں 276 طلبا نے شرکت کی جن میں سے 272 کامیاب رہے اس طرح ان کی کامیابی کا تناسب98.55فیصد رہا نیز ان طلبا میں سے 250 نے فرسٹ ڈویژن اور 22 نے سیکنڈ ڈویژن حاصل کی جن کا جی پی اے 3.00 رہا۔انہوں نے بتایا کہ چناب کالج جھنگ کے کل 446طلباوطالبات میں سے 442 پاس ہوئے اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 99.10 فیصد رہا۔انہوں نے بتایا کہ کالج کے 442 میں سے 420 طلبا فرسٹ ڈویژن اور 22 طلبا سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار پائے جن کا مجموعی جی پی اے3.40 رہا۔ کالج ترجمان نے بتایا کہ 164طالبات اور 178 طلبا سمیت 343 سٹوڈنٹس نے اے پلس اور اے گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ داخلوں کے ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے چناب کالج جھنگ کے فون نمبر047-7671109 یا موبائل نمبر 0333-6762008 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ ادارہ کی ویب سائٹ www.chenab.edu.pk سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
###
جیکب آباد :(نامه نگار) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی کا یومِ عاشور کے مرکزی اجتماع سے خطاب
بیگناہ کرنے پر ڈی پی او قصور اور سپیکر پنجاب اسمبلی آمنے سامنے
خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) پی ایم ایل این یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر ملک سعد بشیراعوان
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر، معاون خصوصی شعیب مرزا ،آر پی او محمدشہزاد آصف خان، کمشنرحافظ
راجہ حاجی غلام شبیر — خدمت، اخلاص اور انسان دوستی کی روشن مثال