November 16, 2026

دنیا کے بہت بڑی نیوز نیٹ ورک بی بی سی،برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے صحافت کی آڑ میں پاکستان کے خلاف دلالی کا دھندہ شروع کیا ہوا ہے

20250313_083328

دنیا کے بہت بڑی نیوز نیٹ ورک بی بی سی،برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے صحافت کی آڑ میں پاکستان کے خلاف دلالی کا دھندہ شروع کیا ہوا ہے

بی بی سی نے جعفر آباد ایکسپریس ٹرین ریسکیو کے حوالے سے بہت ہی غلط اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کرکے پاکستان کے حقائق مسخ کئے
بی بی سی نے ٹوٹلی انڈین میڈیا کا ساتھ دیا اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کے جذبات کو مجروع کیا
بی بی سی نے 200 تابوتوں کی تصویر اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی اور دعویٰ کیا کہ یہ تابوت دہشتگردوں کی طرف سے شہید کئے گئے لوگوں کیلئے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے جائے وقوعہ کی طرف بیجھے جا رہے ہیں
جبکہ ہمارے ہمسائے اور دشمن انڈیا کے میڈیا کی تو یہ حالت ہے کہ اگر کسی انڈین عورت کو لیڈی ڈاکٹر بتا دے کہ تمہارے ہاں ایک بچہ ہو گا تو دو بچے ہونے پر فوری انڈین میڈیا الزام لگا دیتا ہے کہ ایک بچہ کسی پاکستانی وزیر یا پاکستانی جنرل کا ہے
اب وہی منافقانہ روش بی بی سی نے اپنائی ہوئی ہے اور دہشتگردوں کا مکمل ساتھ دے رہی ہے
واضع رہے کہ بی بی سی کی اسی منافقت پر چائنہ نے کویڈ کی غلط رپورٹنگ پر اپنے ملک میں 2021 سے پابندی لگا رکھی ہے جبکہ ایران نے 2022 میں اپنے ملک میں بی بی سی پر پابندی لگائی ہوئی ہے
اسی طرح مارچ 2022 میں افغانستان میں وائس آف امریکہ اور بی بی سی کے نیوز شوز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے
جبکہ سکھوں کی خالصتان تحریک نے مارچ 2023 میں اس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اس کو جھوٹا قرار دیا اور اس کی نشریات کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے

بطور پاکستانی ہمیں گورنمنٹ سے پاکستان میں بی بی سی کی رپورٹنگ پر پابندی کا مطالبہ کرنا چائیے اور خود بھی اس کا بائیکاٹ کرنا چائیے

#قصوریات