102

بہاولنگر ( )ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس ارشد حمید سندھو کی غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات کی خریدو فروخت اور ایل پی جی کی ڈی کنٹنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔انہوں نے ضلع بھر میں پیٹرولیم ایجنسیز پر نصب پیٹرول

بہاولنگر ( )ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس ارشد حمید سندھو کی غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات کی خریدو فروخت اور ایل پی جی کی ڈی کنٹنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔انہوں نے ضلع بھر میں پیٹرولیم ایجنسیز پر نصب پیٹرول یونٹ تحویل میں لیتے ہوئے اندراج مقدمہ کے لئے استغاثہ مقامی پولیس اسٹیشن ارسال کر دیا اسی طرح ایل پی جی کی ڈی کنٹنگ کرنے والے دو دکانداروں کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے اندراج مقدمہ کے لئے تھانے رجوع کر لیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں