بہاولنگر ()ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہدایت جاری کی کہ مون سون بارشوں کی نکاسی آب کا جائزہ لینے کے لیے ضلع بہاولنگر کے سی ای او مختلف علاقوں کا دورہ کررہے۔ڈپٹی کمشنر نے مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپس کا بھی جائزہ لیا اور ریلیف کیمپس میں عملے کی حاضری چیک کریں اور بارش میں کام کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کریں۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہدایت جاری کی کہ اسسٹنٹ کمشنر ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے ہمراہ واٹر ڈسپوزل کا بھی وزٹ کریں۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے شہر کے تمام ڈسپوزل پلانٹس فعال رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر سے بارشی پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹنگ کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔کنٹرول رومز میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری اور عملے سمیت الرٹ ہیں۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہا کہ بارشی پانی کی نکاسی اور سڑکوں کی صفائی بارے جلد از جلدرپورٹ پیش کی جائے۔ بارش کے پانی کی جمع ہونے کی اطلاع ملے تو اس کے فوری نکاس کا بندوبست کیا جائے۔شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]