November 16, 2026

آئندہ بلوچستان کے کسی بھی ضلع میں کسی بھی چوکی پر وہ چاہے پولیس کی ہو یا لیویز کی،وہاں پر پٹرول/ڈیزل سمیت کسی بھی قانونی اشیا لے

20250313_083328

آئندہ بلوچستان کے کسی بھی ضلع میں کسی بھی چوکی پر وہ چاہے پولیس کی ہو یا لیویز کی،وہاں پر پٹرول/ڈیزل سمیت کسی بھی قانونی اشیا لے جانے والی گاڑیوں سے کسی بھی مد میں پیسے لیے گئے تو اس ضلع کا ڈپٹی کمشنر/ایس پی اور متعلقہ چوکی کا عہدیدار خود کی معطلی اور برخاست کیلئے تیار رکھیں،وزیراعلی بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت احکامات جاری کردیے،انکا کہنا تھا کہ بہت ہوگیا،بہت برداشت،حوصلہ اور صبر سے کام لیا گیا،اب سخت فیصلے کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے

جب حکومت ہر طرح سے نواز رہی ہے اسکے باجود چین کلچر چلتا رہے،غریب لوگوں سے ناجائز پیسے لیے جائیں،یا غیرقانونی اشیا پیسے لیکر چھوڑی جائیں تو اب یہ مزید نہیں چلنا،بیڈ گورننس میں یہ ایک اہم وجہ رہہ ہے کیونکہ ڈی سی،ایس پی سمیت تمام زمہ داران کی دلچسپی اپنے اصل کام کے بجائے کسی اور طرف زیادہ دکھ رہی ہے،یہی وجہ ہے کہ حالات یہاں تک آن پہنچے ہیں

عوام سے بھی گزارش ہے کہ اگر کسی چوکی پر آپ سے پیسوں کا مطالبہ ہوتا ہے تو آپ نے ضرور ریکارڈ کرنا ہے اور سی ایم پورٹل پر شکایات درج کروانی ہے،جو بھی شواہد ہوں وہ بھی بھیجنے ہیں

کرپشن،دہشت گردی،میرٹ کی پامالی کے خلاف جنگ ہم سب کی جنگ ہے،لہزا ہم سب کو ملکر یہ جنگ لڑنا ہوگی

حکومت اور عوام ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں،ہم محدود وسائل میں اپنے عوام خصوصا نوجوانوں کو روزگار دینے،سکالرشپس دینے کیلئے دن رات کوشاں ہیں

اس سرزمین کو آپ عوام،سیکیورٹی فورسز اور حکومت نے ملکر پرامن بھی بنانا ہے اور خوشحال بھی،اس کیلئے میرٹ اور شفافیت کیلئے اپنی بساط سے بڑھ کر کوشش کر رہے ہیں