قیوم آباد چورنگی، پل کے نیچے نوجوان نشئی لڑکے لڑکیوں کے ڈیرے . . .
قیوم آباد چورنگی، پل کے نیچے نوجوان نشئی لڑکے لڑکیوں کے ڈیرے . . .
قیوم آباد مین چلتے مصروف روڈ پر یہ منشیات کے عادی نوجوان لڑکے لڑکیاں ہیں یہ بچوں کے اغواء ،چوری ڈکیتی سمیت منشیات خرید فروخت، جسم فروشی سمیت تمام مکروہ دھندوں میں ملوث ہیں۔
یقینا لب سڑک موجودگی بتاتی ہے کہ پولیس کی کالی بھیڑوں کی انکی مکمل سپورٹ یے۔
ڈیفنس تھانہ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، زمان ٹاؤن تھانہ تک ذمہ دار ہیں۔ گزشتہ روز قیوم آباد سیکٹر ڈی میں بچہ اغواء کرتے ہوئے ایک نشئی خاتون کو عوام نے پکڑ لیا تھا جسے پولیس نے گھنٹے بعد ہی چھوڑ دیا۔ یہ مافیاز ہمارے بچوں بچیوں کے مستقبل تباہ کررہے ہیں۔ یہ کاروائی بھی سول سوسائٹی و صحافی حضرات درد دل رکھنے والے شہری خود کررہے ہیں۔
آئی جی سندھ، ڈی آئی جیز، ایس ایس پی سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران فوری ایکشن لیں۔
اس میں حکومت ادارے اور ماں باپ بھی شامل ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنے دین پر چل رہے ہیں؟
کیا ہم مسلمان ہیں؟
مستقل ہم تباہی بربادی کی طرف جا رہے
ہیں۔
تازہ ترین اپڈیٹ کے لیے واٹس ایپ چینل فالو کریں