November 16, 2026

*خانیوال: جہانیاں* ٹھٹھہ صادق آباد میں غربت سے تنگ گھریلو ناچاقی پر جنونی شخص کا بیوی اور بیٹے پر اینٹوں سے تشدد

20250313_083328

*خانیوال: جہانیاں*
ٹھٹھہ صادق آباد میں غربت سے تنگ گھریلو ناچاقی پر جنونی شخص کا بیوی اور بیٹے پر اینٹوں سے تشدد

تشدد سے 5 سالہ بیٹا مزمل موقع پر جاں بحق 35 سالہ بیوی ثمینہ بی بی زخمی

اطلاع ملنے پر تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد پولیس،اور 1122 نے موقع پر پہنچ گئی،زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

پولیس کی جانب سے جنونی شخص طارق کھوکھر کو گرفتار کرلیا گیا،

ملزم طارق نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور بیٹے پر اینٹوں سے وحشیانہ تشدد کیا،

اہل علاقہ کا کہناہے کہ ملزم طارق نے دوران تشدد قرآن پاک کی بھی بے حرمتی کی،

زخمی خاتون اور بچے کی ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا گیا۔

ملزم طارق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، پولیس