84

*بلدیہ عظمی کراچی میں تبادلوں کے مزید جھکڑ چلنے کا امکان*

*بلدیہ عظمی کراچی میں تبادلوں کے مزید جھکڑ چلنے کا امکان*

*پہلے مرحلے میں مبینہ ناقص کارکردگی پر 7 سے 8 ڈائریکٹر تبدیل کئے جانے تھے لیکن صرف 5 کو تبدیل کیا گیا۔ذرائع ایچ آر ایم*

*ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی صباءالاسلام اور چیف انجینئر ای اینڈ ایم بال بال بچ گئے*

*تبادلہ کئے جانیوالے افسران میں صباءالاسلام اور چیف انجینئر ای اینڈ ایم کانام بھی شامل تھا تاہم آخری لمحات میں حکمنامہ روک دیا گیا تھا۔۔ذرائع*

*کراچی۔۔۔

*وزیر اعلی سندھ نے بلدیہ عظمی کراچی کے محکموں کی ناقص کارکردگی اور برھتی ہوئی عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا،کے ایم سی افسران کے مزید تبادلوں کا امکان،ڈائریکٹر لینڈ صباءالاسلام اور چیف انجینئر ای اینڈ ایم گذشتہ روز ہونے والے تبادلوں سے بال بال بچ گئے،میئر کراچی نے بھی محکموں کی ناقص کارکردگی پر افسران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور افسران کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لینا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بلدیہ عظمی کراچی کی مبینہ ناقص کارکردگی جس میں بلخصوص شہر میں تجاوزات کی بھرمار،کے ایم سی کی سرکاری ونجی اراضی میں جعلسازیوں کی بڑھتی شکایات کے علاوہ افسران کی نااہلی اور بدعنوانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے میئر کراچی کو نااہل افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کے ایم سی میں 5 ڈائریکٹرز کو تبدیل کیا گیا تھا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پانچ ڈائریکٹرز کے ساتھ ساتھ فہرست میں 7 سے 8 افسران کو پہلے مرحلے میں عہدوں سے ہٹایا جانا تھا جس میں بلخصوص کے ایم سی کے ڈائریکٹر لینڈ صباءالاسلام اور چیف انجینئر ای اینڈ ایم کے نام بھی شامل تھے تاہم اچانک صباءالاسلام اور چیف انجینئر ای اینڈ ایم کے تبادلے کا حکمنامہ روک لیا گیا تھا ،محکمہ ایچ آر ایم کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی ڈائریکٹر لینڈ صباءالاسلام سمیت دیگر افسران کے بھی تبادلوں کا امکان ہے اور کے ایم سی میں تبادلوں کے مزید جھکڑ بھی چلنے والے ہیں۔..*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں