November 16, 2026

جرم کی کوئی گنجائش نہیں اکبری منڈی تاجر کے قتل میں ملوث سفاک قاتل گرفتار

20250310_180332

جرم کی کوئی گنجائش نہیں اکبری منڈی تاجر کے قتل میں ملوث سفاک قاتل گرفتار

اکبری منڈی میں تاجر کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار،
اکبری گیٹ پولیس نے دو روز قبل اکبری منڈی میں تاجر کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے قاتل کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم خرم عرف موسیٰ بھائی نے جائیداد کے تنازعے پر اپنے کزن نواز کو دوکان میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے قاتل کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔
ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اکبری گیٹ ہاشم گیلانی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنا رہی ہے، تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے