سندھ ہائی کورٹ بیندچ سکھر اور ماتحت عدالتوں میں جعفر ایکسپریس سانحہ کے سوگ میں وکلا نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کردیا
ناظرین اب رخ کرتے ھیں سندھ کے تیسرے بڑھے شہر سکھر ۔۔۔۔ جہاں موجود ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔۔جی نصیر زیدی کیا آپ ڈیٹ دے رھے ھو
سندھ ہائی کورٹ بیندچ سکھر اور ماتحت عدالتوں میں جعفر ایکسپریس سانحہ کے سوگ میں وکلا نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کردیا۔ اس حوالے سے ممبر پاکستان جوڈیشل کمیشن اور سندھ ہائی کورٹ بار سکھر کے صدر قربان ملاڻو، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے جنرل سیکریٹری آچر گبول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھر کی وکلا برادری جعفر ایکسپریس سانحہ کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، اسی لیے سکھر کے وکلا نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا ہے انہوں نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ سکھر کی وکلا برادری پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملک کی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔