November 17, 2026

*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟ *11 مارچ 2

20250310_180332

*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟ *11 مارچ 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) بولان میں جعفر ایکسپریس پر کالعدم بی ایل اے کا حملہ، 500 مسافر یرغمال

🚨 (2) دہشت گردوں نے ٹرین کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری

🚨 (3) جعفر ایکسپریس حملہ: زخمیوں کی منتقلی کیلئے ریلیف ٹرین سبی سے روانہ

🚨 (4) بلوچستان: جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ، فورسز نے 80 یرغمال مسافروں کو رہا کروالیا، 13 دہشت گرد ہلاک

🚨 (5) جعفر ایکسپریس حملے کے دہشت گرد افغانستان میں ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں: سیکورٹی ذرائع

🚨 (6) جعفر ایکسپریس واقعہ، پی ٹی آئی کا وزیر داخلہ اور دفاع کو عوامی کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ

🚨 (7) ملک میں امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا: وزیر اعظم

🚨 (8) شہباز شریف کا 190 ملین پاؤنڈ سے اسلام آباد میں ’دانش یونیورسٹی‘ بنانے کا اعلان

🚨 (9) جمہوری قوتوں کی ملاقاتیں رہنی چاہییں، عمران خان کا پی ٹی آئی، جے یو آئی رہنماؤں کی ملاقات کا خیرمقدم

🚨 (10) سویلینز کو بنیادی حقوق حاصل ہوتے ہیں تو کیا ان کا ملٹری ٹرائل ہوسکتا ہے؟ آئینی بنچ

🚨 (11) ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس، مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق

🚨 (12) پاکستان کو عمران خان کی اشد ضرورت ہے، وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں، علیمہ خان

🚨 (13) ایک مرتبہ کیلئے لاگو کیا گیا سپر ٹیکس کیا قیامت تک چلے گا؟ سپریم کورٹ

🚨 (14) پنجاب اسمبلی، وفاقی طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

🚨 (15) قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری

🚨 (16) ملک میں آگ لگانے والے وطن عزیز کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، ملک احمد خان

🚨 (17) توہین آمیز پوسٹیں لگانے پر پیکا ایکٹ کے تحت 7 افراد کے خلاف مقدمات درج

🚨 (18) سائیکل پر 15 سے زائد ممالک کا سفر کرنے والا شخص خیرپور پہنچ گیا

🚨 (19) لاہور ہائیکورٹ کا تاریخی اقدام، سائلین اور وکلا آن لائن کاز لسٹ دیکھ سکیں گے

🚨 (20) کراچی میں شدید گرمی، پارہ 39 ڈگری تک پہنچ گیا، کل سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان

🚨 (21) کراچی میں موسم بدلتے ہی سانس کے امراض میں اضافہ

🚨 (22) اڈیالہ جیل کے دروازے پر پی ٹی آئی وکلا اور عمران خان کی بہن علیمہ خان کے درمیان شدید تلخ کلامی

🚨 (23) علیمہ خان کی عمران خان سے ملاقات ختم ہوئی تو اڈیالہ کے داخلی گیٹ پر علیمہ خان کی وکلاء رہنماؤں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی

🚨 (24) بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نے عمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی

🚨 (25) امریکی ناظم الامور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق

🚨 (26) صدر زرداری نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے پر حکومت کو خبردار کردیا، بلاول بھٹو

🚨 (27) روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایات

🚨 (28) ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد شوگر کارٹیلز نے اوپن مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کا بندوبست کرلیا

🚨 (29) شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان کے دوران اشیاء خوردونوش ارزاں قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے قائم کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا

🚨 (30) یقینی بنایا جائے کوئی ناجائز منافع خور سزا سے بچ نہ پائے، کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے، وزیراعظم

🚨 (31) این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس شروع کردی

🚨 (32) میو اسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے مریضوں کی ہلاکت، 3 نرسز قصور وار قرار

🚨 (33) تینوں نرسز کو غفلت برتنے پر شوکاز بھی جاری کر دیے گئے اور تینوں نرسز پر انجکشن تیار کرنے میں غفلت برتنے کا الزام ہے: ترجمان

🚨 (34) بھارت نے اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس حاصل کرنے کا معاہدہ کرلیا

🚨 (35) کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہر میں پانی کی قلت کا خدشہ

🚨 (36) کراچی میں بلیوں کے بھی شہریوں پر حملے، یومیہ ایک درجن کیس رپورٹ ہونے لگے

🚨 (37) آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی، نیپرا کو نرخوں میں کمی کا اختیار مل گیا

🚨 (38) صارفین کو ایکس کے استعمال میں مشکلات، مسک کا بڑے سائبر حملے کا دعویٰ

🚨 (39) پنجاب میں پانی کی قلت کے باعث زرعی پیداوار متاثر، بارش نہ ہونے سے قحط کا خطرہ

🚨 (40) سپریم کورٹ کے جج کی بیٹی کی ہٹ اینڈ رن کیس میں بریت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر

🚨 (41) مصطفیٰ عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 دن کی توسیع

🚨 (42) پنوں عاقل میں سگ گزیدگی کا شکار شخص کراچی میں انتقال کرگیا

🚨 (43) گاڑی کی ٹکر سے ہلاک شکیل تنولی کیس کی ملزمہ شانزے ملک کی بریت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر

🚨 (44) کمپنیوں کو عدم ادائیگیاں، پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات اور طبی آلات کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا

🚨 (45) بیٹی کی طبیعت میں بہتری، یوسف نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیابی ظاہر کر دی

🚨 (46) میری ٹائم وزارت میں نیا اسکینڈل، 2 آپریشنل بحری جہاز فروخت کردیے

🚨 (47) ارمغان نے مصطفیٰ کے قتل کے بعد والد کو آگاہ کیا، ریمانڈ رپورٹ میں انکشاف

🚨 (48) مصطفٰی عامر کیس : گتھی پھر الجھ گئی، جامعہ کراچی نے مقتول کے نشہ نہ کرنے کے دعووں کی تردید کردی

🚨 (49) اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی

🚨 (50) ایف 9 پارک تشدد واقعے کے ملزم کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور

🚨 (51) بارڈر سے چینی افغانستان اسمگل نہیں بلکہ برآمد ہو رہی ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

🚨 (52) کراچی میں خسرہ تیزی سے پھیلنے لگا، طبی ماہرین نے ابتدائی علامات بتادیں

🚨 (53) دفتر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی خبر کی تصدیق کردی

🚨 (54) زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح کارپوریٹ سیکٹر کے برابر ہوگی، پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا

🚨 (55) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو بحری جہازوں کی فروخت کا سودا طے پا گیا

🚨 (56) عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں ہی عمل کروں گا، فیصل چوہدری

🚨 (57) تحریک عدم اعتماد روکنا شرمناک تھا، حکومت نے آرٹیکل 6 نہیں لگایا، وزیر قانون

🚨 (58) عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر جلد سماعت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

🚨 (59) شدید علالت کا شکار اشرف طائی کو حکومت سندھ کی جانب سے 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش

🚨 (60) پاکستان پوسٹ میں خلاف ضابطہ 381 بھرتیوں کا انکشاف