November 17, 2026

بجلی نرخوں میں کمی کا امکان: حکومتِ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اپریل سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کی تجویز پیش کی ہے، جسے آئی ایم ایف نے اصولی طور پر منظور کر لیا ہے۔

20250310_180332

*السلام علیکم! آج بدھ، 12 مارچ 2025 کی اہم عالمی خبریں پیش خدمت ہیں:*

پاکستان:

بجلی نرخوں میں کمی کا امکان: حکومتِ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اپریل سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کی تجویز پیش کی ہے، جسے آئی ایم ایف نے اصولی طور پر منظور کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس: اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔

عالمی خبریں:

پاکستان دنیا کا تیسرا آلودہ ترین ملک: سوئس فرم کی ایک رپورٹ کے مطابق، فضائی آلودگی کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔

افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے مطابق، افغانستان میں 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں، جو خطے اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

جعفر ایکسپریس پر حملہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد 26 خواتین اور 11 بچوں سمیت 80 مسافروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

شام میں جنگ بندی معاہدہ: شامی حکومت اور کرد فورسز کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت شمال مشرقی شام میں سرکاری ادارے اور تنصیبات مرکزی حکومت کے تحت ہوں گی۔

طیاروں کے حادثات میں اضافہ؟ اگرچہ عام تاثر ہے کہ طیاروں کے حادثات بڑھ رہے ہیں، لیکن اعداد و شمار اس کے برعکس تصویر پیش کرتے ہیں۔