90

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)رنگپور بگھور کا خصوصی بچہ ملک مقدم علی بگھور میٹرک کمپوٹر سائنس گروپ کے امتحان میں شاندار کامیابی سے ہمکنار. عوامی، سماجی، تعلیمی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ رنگپور بگھور کے رہائشی ملک

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)رنگپور بگھور کا خصوصی بچہ ملک مقدم علی بگھور میٹرک کمپوٹر سائنس گروپ کے امتحان میں شاندار کامیابی سے ہمکنار. عوامی، سماجی، تعلیمی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ رنگپور بگھور کے رہائشی ملک اظہر عباس بگھور کےصاحبزادے ،ہونہار طالب علم ملک مقدم علی بگھور نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر انتظام میڑک کمپیوٹر سائنس کے امتحان میں 802 نمبر لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ یاد رہے کہ یہ بچہ جسمانی معذوری کے علاوہ اپنے ہاتھ سےلکھنے سے بھی قاصر ہے.اور پیپر بھی معاون کی مدد سے کئے. یہ سب بچے کے والدین کی دعاوں اور اساتذہ کرام کی محنت کا نتیجہ ہے… دریں اثناء رنگپورربگھور سے تعلق رکھنے والے سینیئر ٹیچر ایم نوردین نے میڈیاکو بتایا ہے کہ ملک مقدم علی بگھور میرے بھی شاگرد رہے ہیں اللہ تبارک و تعالی ا نے اس خصوصی بچے کو خصوصی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ انشاءاللہ یہ ہونہار طالب علم تعلیمی میدان میں اپنے علاقے اور والدین کا نام روشن کرے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں