خوشاب (چیف رپورٹر سے) آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے معروف قلمکارہ ، مصنفہ ، ادیبہ اور ناول نگار محترمہ
خوشاب (چیف رپورٹر سے) آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے معروف قلمکارہ ، مصنفہ ، ادیبہ اور ناول نگار محترمہ لاریب اقراء کو بہترین ادبی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ محترمہ لاریب اقراء نے کارکردگی سرٹیفکیٹ عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ لاریب اقراء قبل ازیں بھی مختلف فورمز سے اسناد و ایوارڈز کے حصول کا اعزاز رکھتی ہیں ۔ آپ علمی، ادبی،صحافتی اور سماجی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں ۔