November 16, 2026

سکھر (بیورو چیف چائنا نیوز ایجنسی) الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال سکھر میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور پاکستان بیت المال کے مشترکہ

IMG-20250311-WA0211

سکھر (بیورو چیف چائنا نیوز ایجنسی) الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال سکھر میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور پاکستان بیت المال کے مشترکہ تعاون سے اسپتال میں داخل مریضوں ان کے تیمار داروں اور او پی ڈی میں موجود افراد میں اہتمام رمضان پروگرام کے تحت افطار باکس تقسیم کیئے گئے اس موقع پر الشفا ٹرسٹ آنکھوں کے اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ریٹائرڈ کرنل ہدایت اللہ میمن، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سندھ کمیٹی کے ممبران غیاث الدین قادری، فاروق اختر خان، ویلفیئر سو سائٹی سکھر کے عہدیداران ناصر خان، ثاقب عزیز، سید فراز شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریٹائرڈ کرنل ہدایت اللہ میمن نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر اور بیت المال نے مل کر بہت اچھا کام کیا ہے دور دراز سے آنے والے مریضوں اور ان کے تیمار داروں کو افطار کا سامان مہیا کرنا نیکی اور بھلائی کا کام ہے الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال کا مقصد بھی ضرورت مندوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے اور لوگوں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔