ہائیکنگ ٹریکس کے لیے الگ پولیس سکواڈ کے باوجود ٹریک غیر محفوظ
ہائیکنگ ٹریکس کے لیے الگ پولیس سکواڈ کے باوجود ٹریک غیر محفوظ
اسلام آباد: تھانہ گولڑہ کے علاقے شاہ اللہ دتہ کی پہاڑیوں میں ڈاکہ زنی اور اغوا برائے تاوان کی واردات پیش آئی، جس میں مسلح شخص نے سیاحوں کے پورے گروپ کو یرغمال بنا لیا۔
ذرائع کے مطابق، ملزم نے 10 افراد سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے، جبکہ ایک سیاح کو ساتھ لے جا کر ایک لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔
یہ واقعہ گزشتہ رات تھانہ گولڑہ کی حدود میں پیش آیا، جس نے ہائیکنگ ٹریکس کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھا دیئے ہیں، حالانکہ ان ٹریکس کے تحفظ کے لیے خصوصی پولیس سکواڈ تشکیل دیا جاچکا ہے۔