November 16, 2026

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزہ داروں کا روزہ افطار کرنےکیلئے وائٹل افطار دسترخوان پر تشریف لانےسے روحانی وقلبی سکون

IMG-20250310-WA0309

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزہ داروں کا روزہ افطار کرنےکیلئے وائٹل افطار دسترخوان پر تشریف لانےسے روحانی وقلبی سکون محسوس کرتےہیں اللہ پاک کا شکر اداکرنے کیساتھ ساتھ روزہ داروں کابھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو افطاری کیلئے وائٹل دسترخوان پرتشریف لاتے ہیں
ان خیالات کا اظہار وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد امیدوار صوبائی اسمبلی میاں کاشف ثناء میاں محمد اصف ثناء نے سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت زاہدحسین اںجم عبدالرشیدیوسفی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انکا مزید کہناتھاکہ وائٹل دسترخوان پر ماہ صیام میں افطاری اور باقی مہینوں میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو کھاناکھلانے کے سلسلے صرف اور صرف اللہ کی مخلوق کی خدمت اور رضائے الہی کے حصول کیلئے کئے جاتے ہیں
میاں اصف ثناء نے کہاکہ وائٹل دستر خوان پر افطاری کیلئے انے والے روزہ داروں کو عزت و احترام کے ساتھ بٹھاکر افطاری کروانے کیلئے کم و بیش پچاس افراد ڈیوٹی سرانجام دے رہےہیں اور یہ اللہ پاک کا احسان عظیم ہے کہ اس نیک کام کیلئے ہیمیں توفیقات عطاء فرمائی ہیں جس پر ہم رب کریم کا جتنابھی شکر بجالائیں کم ہے اس موقع پر ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ایم سی محمد انور قمرعادل سلطان حاجی اشرف سابق کونسلر حاجی اصغر علی بھٹی شاہد حسین غوری بھی موجود تھے