November 16, 2026

پاکپتن /عارفوالہ( ) ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے عارف والا میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کے مراکز کا دورہ

20250310_180332

پاکپتن /عارفوالہ( ) ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے عارف والا میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کے مراکز کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے مستحق افراد سے ملاقات کی اور ان سے امدادی رقم کی تقسیم کے عمل کے بارے میں دریافت کیا،ڈپٹی کمشنر نے خصوصی طور پر جانچ کی کہ کسی بھی مستحق شخص سے اضافی رقم وصول تو نہیں کی جا رہی، انہوں نے مستحقین سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور موقع پر موجود عملے کو سختی سے ہدایت دی کہ کسی بھی قسم کی بدانتظامی یا بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے دیا جانے والا رمضان پیکج شفاف انداز میں مستحق افراد تک پہنچایا جائے گا، اور اگر کسی بھی اہل شخص سے اضافی رقم وصول کی گئی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے عملے کو ہدایت دی کہ مستحقین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور امدادی رقوم کی شفاف اور بروقت تقسیم کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر مستحق افراد نے امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔