وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے میلسی میں بیوہ اور مطلقہ خواتین میں جانوروں کی تقسیم۔166 جانور تقسیم کئیے گئے۔
وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے میلسی میں بیوہ اور مطلقہ خواتین میں جانوروں کی تقسیم۔166 جانور تقسیم کئیے گئے۔
میلسی(محمدمختارسولگی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے میلسی میں بیوہ اور مطلقہ خواتین میں جانور تقسیم کرنیکے لئے سائفن روڈ پر میاں جمیل مارکی نزد ماڈل سٹی میلسی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔بیوہ اور مطلقہ خواتین میں
166 جانور کی تقسیم کئیے گئے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم این اے سعیداحمد خان منیس، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب فاروق قمر،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن جنوبی پنجاب وسیم چغتائی،ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈویژن ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی،اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد پڈھیار، ڈی ایس پی میلسی مامون رشید،ایم پی اے نعیم خان بھابھہ کے نمائندے شاہزیب خان نے خواتین میں جانور تقسیم کئے۔
خواتین نے مفت جانور ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس نے کہا کہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہر شعبہ خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔دیہی خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا یہ نہایت ہی احسن اقدام ہے۔ دیہی خواتین میں صحت مند بچھڑیاں یا جھوٹیاں مفت تقسیم کی جا رہی ہیں۔
ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈاکٹر محمود اعجاز نے کہا کہ مطلقہ اور بیوہ خواتین میں 2ارب روپے کے 11ہزار جانور تقسیم کئے جارہے ہیں۔ حکومت پنجاب جانوروں کو مفت علاج معالجہ بھی فراہم کررہی ہے۔ پہلی دفعہ ڈیجیٹل طریقہ کار سے مستحقین میں جانور تقسیم کئے جا رہے ہیں۔حکومت پنجاب لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترویج کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔
لائیو سٹاک اور ذراعت ہمارے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ڈاکٹر محمود اعجاز ۔ حکومت پنجاب کی طرف سے مفت جانوروں کے ساتھ چارہ کیلئے 5 ہزار روپے بھی دئیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین مویشیوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں اور بہترین روزگار کمائیں۔
اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی لائیو سٹاک اثاثہ جات(جانور) تقسیم منصوبہ سے دیہی معیشت مزید مضبوط ومستحکم ہوگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے اٹھائے گئے انیشٹوز مثالی ہیں۔ ملک کی ترقی کا انحصار لائیو سٹاک و زراعت پر ہے۔ مویشی خواتین کیلئے روزگار کا بہترین ذریعہ ہیں.
ڈی ایس پی میلسی مامون الرشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے لائیو سٹاک احسن اقدام ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی،ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک بورے والا ڈاکٹر محسن علی بھٹی، ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک تحصیل وہاڑی ڈاکٹر سلمان حسن، ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک میلسی ڈاکٹر مسعود بابر علی،ڈپٹی ڈائر یکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، سیاسی و سماجی شخصیت اجمل خان سگو،میاں عمار خان بھی موجود تھے۔