پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی طرف سے صدر چوہدری خالد حسین نے مستحقین میں رمضان پیکجز تقسیم کیے،
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی طرف سے صدر چوہدری خالد حسین نے مستحقین میں رمضان پیکجز تقسیم کیے،
شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی جانب سے مستحقین میں رمضان پیکیج کی تقسیم، صدر شارجہ سنٹر چوہدری خالد حسین نے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی طرف سے رجسٹرڈ ہونے والے مسحتقین جنہوں نے شارجہ سنٹر میں رمضان پیکیج کے حصول کے لئے نام لکھوائے تھے ان میں اشیائے ضروریہ کے پیکٹس تقسیم کئے، اس موقع پر سابق سپورٹس سیکریٹری خلیل الرحمن بونیری بھی موجود تھے،
قرب الٰہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل رکھیں، اظہار خیال،
اس موقع پر صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ چوہدری خالدحسین نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے اور اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم اس ماہ مقدس میں ضرورت مند اور نادار افراد کو یاد رکھیں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرتے ہوئے انکی ہر ممکن مدد کریں اور ان کو تمام ضروریات کی فراہمی کیلئے اپنی کاوشیں کریں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ خوش قسمت لوگوں کو میسر آتا ہے اس لئے کوششں کریں اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کے ساتھ ساتھ حقداروں کو بھی یاد رکھیں، یاد رہے شارجہ سنٹر میں پورامہینہ ضرورت مندوں میں اشیائے ضروریہ تقسیم کی جائیں گی