November 16, 2026

پاکستان افغانستان سرحد پر طورخم کی سرحدی گزرگاہ کھولنے کے لیے دونوں ملکوں کے عمائدین اور تاجروں پر مشتمل جرگے کی پہلی نشست اتوار کو ہوئی ہے

IMG-20250310-WA0200

پاکستان افغانستان سرحد پر طورخم کی سرحدی گزرگاہ کھولنے کے لیے دونوں ملکوں کے عمائدین اور تاجروں پر مشتمل جرگے کی پہلی نشست اتوار کو ہوئی ہے۔ جرگے میں شریک پاکستانی وفد کی جانب سے افغان مذاکراتی ٹیم کو شرائط پیش کی گئی ہیں کہ عید کے 15ویں روز تک سرحد پر فائر بندی کی جائے جب کہ بارڈر کے قریب متنازع تعمیراتی کام روک دیا جائے۔ جرگے میں افغانستان کے 35 اور پاکستان کے 22 رکنی وفد میں بات چیت ہوئی۔
افغان وفد پاکستان کی مذاکراتی ٹیم کی شرائط افغان اعلیٰ حکام کے سامنے رکھنے کے لیے واپس روانہ ہوگیا ہے۔ حکومتِ پاکستان اور افغان طالبان نے اس مذاکراتی جرگے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ طورخم میں کشیدگی کے باعث سرحدی گزرگاہ 21 فروری سے بند ہے۔