66

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ۔محرم الحرام انتظامات کے سلسلہ میں صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ۔محرم الحرام انتظامات کے سلسلہ میں صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، آربی او محبوب رشید، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر فرخ عتیق خان، ڈی پی او طارق عزیز سندھو سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے عشرہ محرم الحرام کے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی

ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات بارے اجلاس کو آگاہ کیا

صوبائی وزیر نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں قائم مرکزی کنٹرول روم اور مرکزی جلوس کے راستوں کا دورہ کیا

انہوں نے کنٹرول روم میں متعلقہ محکموں کے اہلکاران سے ورکنگ بارے دریافت کیا

انہوں نے جلوس کے روٹ اور مرکزی امام بارگاہ کے کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا

صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک نے عشرہ محرم الحرام میں عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پر امن محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام امور کی کڑی نگرانی کر رہی ہیں۔
صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی

عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں عزاداروں کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں۔صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک

مون سون کے پیش نظر نکاسی آب کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔
صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک

یوم عاشور کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے سلسلہ میں واپڈا افسران پوری طرح الرٹ رہیں۔سید عاشق حسین کرمانی

یوم عاشور کے موقع پر عزاداروں کو میڈیکل کور فراہم کرنے کے لیے میڈیکل کیمپس پر ڈاکٹرز و دیگر عملہ جانفشانی سے ڈیوٹی سر انجام دینے کے لیے تیاری کریں۔ سید عاشق حسین کرمانی

جلوس کے روٹ پر لائٹنگ کا مناسب بندوبست کیا جائے۔ سید عاشق حسین کرمانی

کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس بہترین انداز میں کوارڈینیشن کو فروغ دیں۔
صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں