October 7, 2026

سکھر (بیورو چیف چائنا نیوز ایجنسی سیدضیاءالرحمٰن )تاریخی و مذہبی مقام موئے مبارک کی سڑک کی خستہ حالی زائرین وشہری مشکلات کا شکارروہڑی کی تاریخی و مذہبی

IMG-20250309-WA0112

سکھر (بیورو چیف چائنا نیوز ایجنسی سیدضیاءالرحمٰن )تاریخی و مذہبی مقام موئے مبارک کی سڑک کی خستہ حالی زائرین وشہری مشکلات کا شکارروہڑی کی تاریخی و مذہبی حیثیت رکھنے والے روزہ موئے مبارک کی جانب جانے والی سڑک گزشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث زائرین،نمازیوں اور مقامی مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے خاص طور پرنماز سحر و افطار اور تراویح کی ادائیگی کے لیے بادشاہی مسجد جانے والے نمازیوں اور عقیدت مندوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہےسڑک کی خستہ حالی اور درپیش مسائلبندر روڈ سے بادشاہی مسجد تک جانے والی سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ چکی ہے اور اس پر درجنوں مقامات پرچھوٹے بڑے گڑھے بن چکے ہیں جن میں بارش اور نالیوں کا گندا پانی جمع ہو کر کیچڑ اور بدبو کا باعث بنتا ہے یہ صورتحال نہ صرف نمازیوں کے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے بلکہ موئے مبارک(بال مبارک)کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کے لیے بھی باعثِ تکلیف ہے اسی طرح بندر روڈ اوردرگاہ سخی دین پناہ روڈ بھی خستہ حالی کا شکار ہیں جو کہ موئے مبارک اور بادشاہی مسجد جانے والے زائرین کے لیے مزید مشکلات پیدا کررہے ہیں یہ دونوں سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹ چکی ہیں اور گہرے گڑھوں کے باعث حادثات کا خدشہ بھی بڑھ چکا ہے زائرین کی مشکلات اور مذہبی عقیدت پراثراتقدیمی بادشاہی مسجد اور روزہ موئے مبارک کی زیارت کے لیے روزانہ کی بنیاد پربڑی تعداد میں زائرین دوردراز کے علاقوں اور دیہاتوں سے آتے ہیں خصوصاً جمعہ اور مذہبی تہواروں کے موقع پر یہاں رش بڑھ جاتا ہے تاہم سڑک کی خستہ حالی کے باعث انہیں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گندے پانی اور کیچڑ کی موجودگی کے سبب ان کے کپڑوں کو پاک رکھنا مشکل ہو جاتا ہے جو کہ عبادات کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے علاقے کے مکینوں اور زائرین نے اس سنگین مسئلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ روہڑی کے مقامی سیاستدان صوبائی وزیرتوانائی سید ناصرحسین شاہ اورچیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ فوری نوٹس لیں شہریوں نے اپیل کی ہے کہ بال مبارک روڈ،بندرروڈ اوردرگاہ سخی دین پناہ روڈ کی جلد از جلد مرمت کی جائے تاکہ زائرین اور مقامی رہائشیوں کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے حکومت سے فوری اقدامات کی اپیلیہ سڑکیں نہ صرف عام راستے ہیں بلکہ مقدس مقامات تک رسائی کے اہم ذرائع بھی ہیں ان کی بحالی شہریوں کے لیے نہایت ضروری ہے تاکہ وہ اپنی مذہبی عبادات اور زیارت کو بلا کسی پریشانی کے مکمل کر سکیں حکومتِ سندھ اور متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں