October 6, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی رینالہ خورد۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے مستحق افراد میں رمضان نگہبان پیکج کے پے

IMG-20250309-WA0107

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

رینالہ خورد۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے مستحق افراد میں رمضان نگہبان پیکج کے پے آرڈرز کی رقوم کی تقسیم کے سلسلہ میں شہر کے متعدد مقامات پر موبائل ریٹیلر شاپس کا دورہ کیا اورمستحق افراد سے موبائل ڈیٹیلر شاپ مالکان کی جانب سے رقم کی ادائیگی بارے دریافت کیا، اس موقع پر انہوں نے موبائل ریٹیلر شاپ مالکان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان نگہبان پیکج کے پے آرڈرز کے سلسلہ میں مستحقین کو بغیر کٹوتی کے پوری رقم کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اورمستحق افراد کا حق ان تک پہنچانے میں خیانت نہ کی جائے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی