October 6, 2026

*وڈھ:* گزشتہ 29 گھنٹوں سے وڈھ کے تین مختلف مقامات، وہیر، وڈھ سٹی اور دراکھالہ سے قومی شاہراہ بلاک کی گئی ہے۔ یہ اقدام بلوچستان

20250308_133310

*وڈھ:* گزشتہ 29 گھنٹوں سے وڈھ کے تین مختلف مقامات، وہیر، وڈھ سٹی اور دراکھالہ سے قومی شاہراہ بلاک کی گئی ہے۔ یہ اقدام بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) اور انجمن تاجران کی اپیل پر کیا گیا ہے، جنہوں نے وڈھ پولیس تھانہ میں جعلی ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف احتجاجی طور پر قومی شاہراہ کو بند کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کو خارج نہ ہونے تک وہ شاہراہ کو بند رکھیں گے، جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور سینکڑوں گاڑیاں اس بندش کی وجہ سے فنس گئی ہیں۔

دوسری طرف، حکومتی سطح پر اس معاملے میں کوئی سنجیدہ پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس کی وجہ سے حالات مزید کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ بی این پی اور تاجران کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد اس مسئلے کا حل نکالا جائے تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔

مظاہرین کی جانب سے مزید احتجاج اور دھرنوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے اگر حکومت اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے میں ناکام رہتی ہے۔