November 17, 2026

(سکھر سندھ بیورو چیف ۔۔۔۔سید نصیر حسین زیدی ۔۔۔۔دعا آن لاین نیوز) ۔۔کراچی۔صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر دریائے سندھ بچاؤ

IMG-20250309-WA0079

(سکھر سندھ بیورو چیف ۔۔۔۔سید نصیر حسین زیدی ۔۔۔۔دعا آن لاین نیوز) ۔۔کراچی۔صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے پانی پر قبضے، 6 کینالوں کے منصوبے اور 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف حیدرآباد سے کراچی تک وکلاء کے لانگ مارچ، جہد مسلسل کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اپنے جاری بیان میں سید زین شاہ کا کہنا تھا کہ وکلاء کا لانگ مارچ کا اقدام سندھ کے عوام کے حقوق کے تحفظ کی جانب اہم قدم ہے۔ سندھ کی عوام دریائے سندھ پر نئے کینالوں کے منصوبے کو مسترد کر چکی ہے۔ سندھ کے پانی، زمينوں، جزائر اور وسائل پر قبضہ برداشت نہيں کريں گے۔ دریائے سندھ پر کینالز اور ڈیمز کی تعمیر سے سندھ کی زرخیز زمینیں بنجر بن جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی لالچ میں آصف زرداری نے سندھ کے پانی پر ڈاکا مارا ہے۔ یہ سندھ کے لوگوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 مارچ دریاؤں کے عالمی دن کے موقع پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے زیر اہتمام سندھ کے پانی پر قبضے اور 6 کینالوں کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئیے جائیں گے۔ سید زین شاہ نے مطالبہ کیا کہ نئے کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیا جائے.