November 17, 2026

ساہیوال/چیچہ وطنی نواحی چک 6 گیارہ ایل کے جرمنی میں مقیم پاکستانی کو 100 کنال اراضی فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر*

20250308_133310

*ساہیوال/چیچہ وطنی نواحی چک 6 گیارہ ایل کے جرمنی میں مقیم پاکستانی کو 100 کنال اراضی فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر*

*بوگس دستاویزات کے ذریعے 12 لاکھ 70 ہزار روپے کی رقم ہتھیالی۔ جعلسازوں کے خلاف مقدمہ درج*

اوور سیز پاکستانی احسان اللہ حیدر سے علی رضا داوڑہ محمد اشرف جٹ نے لاٹ اسلام آباد سکیم 100 کنال مربع نمبر 108 فروخت کرنے کا

معاہدہ اقرار نامہ کر کے 12 لاکھ 70 ہزار روپے ایڈوانس لے لیے اور 40 لاکھ روپے الاٹمنٹ کے بعد لینے کا معاہدہ کر کے چلے گئے۔

لیکن ملزموں نے عمران جعفری شیخ ، ندیم جاوید شیخ، عمران منظور سرا کے ساتھ جعلی فرضی اقرار نامہ معاہدہ کیا

اور اوور سیز پاکستانی کو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے نقدی سے محروم کر دیا۔

پولیس سٹی چیچہ وطنی نے احسان اللہ حیدر کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف

مقدمہ 47146820 ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔۔