🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *08 مارچ 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدتِ واپسی میں ایک سال کی توسیع کردی
🚨 (2) خیبر پختونخوا : سکیورٹی فورسز کی ضلع ٹانک میں کارروائی، 3 خوارج ہلاک
🚨 (3) 30 سالوں سے دنیا بھر میں دورے کررہا ہوں سب سے زیادہ محبت پاکستان میں ملی، ڈاکٹر ذاکر نائیک
🚨 (4) ’دہشت گردی، مسلح تصادم کے امکانات‘، امریکی شہری پاکستان جانے پر نظر ثانی کریں، محکمہ خارجہ
🚨 (5) پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست پروان چڑھائی آج تقسیم کا شکار ہے، عطاء اللّٰہ تارڑ
🚨 (6) پاکستان فلسطین کے ساتھ، عرب لیگ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں: اسحاق ڈار
🚨 (7) پاکستان کی معاشی ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں: وزیراعظم
🚨 (8) سینیٹ اجلاس، عون عباس بپی کی آمد، پروڈکشن آرڈر پر یوسف رضا گیلانی سے اظہار تشکر
🚨 (9) خان کے ساتھ کھڑا ہوں، وفا کرونگا: عون عباس بپی کی پروڈکشن آرڈر پر ایوان آمد
🚨 (10) مصطفی نواز کھوکھر کے والد کی اسلحہ لائسنس کی درخواست انتقال کے بعد منظور
🚨 (11) مردان میں آبپاشی کے نالے پر تنازع، فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
🚨 (12) کپاس کی پیداوار میں کمی، وزیراعظم نے بحالی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
🚨 (13) پنجاب کے 36 اضلاع میں سروے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک سالہ کارکردگی سے عوام کے دل جیت لیے
🚨 (14) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا گیا
🚨 (15) خواتین کو مرکزی دھارے میں لاکر ہی پاکستان کو عظیم ملک بنا سکتے ہیں، وزیراعظم
🚨 (16) آئیے ہم اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کریں جہاں ہر عورت کی صلاحیتوں کا ادراک ہو اور ہر بیٹی کا خواب اس کی پہنچ میں ہو، شہباز شریف
🚨 (17) پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم خواتین کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں، خواتین کی شرکت
🚨 (18) اجازت نہ ملنے کے باوجود عورت مارچ کی ڈی چوک تک ریلی، ریڈ زون جانے والے راستے بند، نعرے بازی
🚨 (19) اسلام آباد میں عورت مارچ کے مقام پر ہی امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے بھی مظاہرہ بھی کیا گیا
🚨 (20) خواتین کا عالمی دن؛ پنجاب میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو قتل، دیور نے بھابی کو زندہ جلادیا
🚨 (21) چشتیاں میں فروا کو ڈنڈا مار کر اور گلا دبا کر قتل کردیا گیا، فتح آباد میں دیور نے بھابی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی
🚨 (22) فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 6 ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے
🚨 (23) ملک کے مختلف شہروں میں کل سے بارش کی پیشگوئی، اسلام آباد، لاہور، پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
🚨 (24) حکومت کی آئی ایم ایف کو نئے پاور سرچارج کی تجویز، بوجھ صارفین کو اٹھانا ہوگا
🚨 (25) 2005 کے زلزلہ میں زمین بوس عمارت کے ملبے سے 2 لاشیں برآمد
🚨 (26) خیرپور: نارا کے علاقے سکندر آباد میں دیوار گرنے سے دو بچے ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق
🚨 (27) مشہور زمانہ کیس میں عدالت نے دعا زہرہ اور ظہیر کا نکاح درست قرار دے دیا
🚨 (28) ڈی جی خان میں بارڈر چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام
🚨 (29) بھارتی سپر اسٹار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار: روزہ رکھ کر مسلمانوں کے ساتھ نماز بھی پڑھی
🚨 (30) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، بچے کے ساتھ گھر کی دہلیز پربیٹھا شہری لٹ گیا
🚨 (31) کراچی ایئرپورٹ پر آج پھر 18 پروازیں منسوخ اور 4 تاخیر کا شکار
🚨 (32) امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کو لیکر دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان
🚨 (33) برطانیہ: پاکستان سے اسلحہ اسمگل کرنے والے ملزم کو 8 سال کی سزا سنادی گئی
🚨 (34) امریکی سینٹرل کمانڈ کا کابل ایئرپورٹ حملے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ
🚨 (35) 54 کروڑ روپے کی خورد برد کا الزام: ماڈل نادیہ حسین کے شوہر گرفتار
🚨 (36) کراچی: گلشن حدید لنک روڈ مردان پمپ کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق، ایک شدید زخمی
🚨 (37) وزیر خارجہ کی بنگلہ دیشی مشیر خارجہ سے ملاقات، متعدد شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
🚨 (38) روسی فورسز کا یوکرین پر میزائل حملہ، 14 افراد ہلاک، 37 زخمی
🚨 (39) لاہور: ٹک ٹاک پر لڑکیوں کا استعمال کرکے شہریوں کو لوٹنے والا 7 رکنی گروہ گرفتار
🚨 (40) بھارت: خواتین کے عالمی دن پر اسرائیلی خاتون سیاح اور میزبان کا گینگ ریپ، ساتھی مسافر قتل
🚨 (41) پراسیکیوشن کے کیس میں چھوٹا سا شک بھی ملزمان کی بریت کیلئے کافی ہوتا ہے، لاہور ہائیکورٹ
🚨 (42) ’30 کروڑ کی تقسیم پر 1 ارب 60 کروڑ خرچ‘، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان
🚨 (43) آسٹریلیا میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم، درجنوں افراد زخمی
🚨 (44) پاکستان کا غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ
🚨 (45) ہنگو: بل کی عدم ادائیگی پر ڈی ایچ کیو اسپتال کی بجلی منقطع، موبائل ٹارچ سے مریض کا علاج کیا گیا
🚨 (46) کراچی میں شدید گرمی: درجہ حرارت 39 ڈگری سے تجاوز، کل بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
🚨 (47) برآمدی ہدف 60 ارب ڈالر کے حصول کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے، وفاقی وزیر احسن اقبال
🚨 (48) پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ
🚨 (49) سینیٹ اجلاس: کم عمری کی شادی پر پابندی، خواتین کو مساوی حقوق دینے کی قرارداد منظور
🚨 (50) پارلیمنٹ پر سے اعتماد ختم کرنا منصوبے کا حصہ ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ
🚨 (51) کے پی حکومت کا کوہ سلیمان رینج کو وائلڈ لائف کنزرونسی قرار دینے کے لئے وفاق سے رابطہ
🚨 (52) حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فوری کمی کا اعلان کرے، حافظ نعیم
🚨 (53) پشاور: واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر گروپ ایڈمن کو قتل کردیا گیا
🚨 (54) کراچی میں ٹریفک حادثات میں 2 کمسن بہن بھائی سمیت 5 افراد جاں بحق
🚨 (55) بھارت؛ رمضان المبارک میں قرآن پاک کی تلاوت جرم بنادیا گیا؛ مسلم بزرگ پر بہیمانہ تشدد
🚨 (56) راولپنڈی: اغوا برائے تاوان و قتل کیس کا بڑا فیصلہ، 2 مجرموں کو سزائے موت سنادی گئی
🚨 (57) دنیا بھر میں سوشل میڈیا رولز اینڈ ریگولیشن کے ساتھ ہے، صرف پاکستان میں شتربےمہار ہے، عظمیٰ بخاری
🚨 (58) خیبرپختونخوا: 14 روز میں گیسٹرو کے 19 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
🚨 (59) سانس اور سینے کی بیماریوں کے 8 ہزار 367 کیسز بھی سامنے آئے، محکمہ صحت
🚨 (60) سندھی بھائیوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی تو ساتھ کھڑا ہوں، آفاق احمد