November 16, 2026

رمضان المبارک کا بابرکت رحمتوں بھرا ماہ مقدس اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ھے۔پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری بھی عروج پر ھے۔

IMG-20250308-WA0191(1)

رمضان المبارک کا بابرکت رحمتوں بھرا ماہ مقدس اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ھے۔پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری بھی عروج پر ھے۔اوپر سے ایک اچھا کام لیکن غریب عوام سے چھت چھننا اور ریڑھی والوں کا روزگار ختم کرنا اور وہ بھی رمضان المبارک میں تو یقنا پنجاب کی صفائی کے ساتھ غریب کا چولہآ بھی ٹھنڈا ھورھا ھے اور پھر افسر شاھی کا ظلم وستم اور حکمرانوں کا شاھی رویہ جو گزشتہ روز میو ہسپتال میں دیکھنے کو ملا۔یقنا قابل افسوس اور مزمت ھے۔آئے روز ایک نئی سکیم کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے کے شوق میں ملکہ عالیہ بھول گیں ھیں کہ وہ ایک خیرات میں ملی حکومت کی سربراہ ھیں۔جیت کر انہیں یہ حکومت نہیں ملی۔یہ بات اب روز روشن کی طرح عیاں ھوچکی ھے۔اس لیے ملکہ عالیہ کو چاھے کہ آئین وقانون کے دائرے میں رہ کر حکومت کریں۔یہ کوئی پاکستان خالہ جی کا ویڑہ نہیں کہ جو جی چاھے کرتے پھرو۔سرکاری ہسپتالوں کی جو صورتحال ھے وہ عوام کے سامنے ھے۔ادویات نہیں مل رھیں۔مشنیں آئے روز خراب۔عملہ کم۔ڈاکٹرز باہر جارھے ہیں۔پیرامیڈیکل سٹاف بھی باھر جارھا ہے۔صحت کارڈ اور اب مریم کلینک یہ سب حکمرانوں کی ٹک ٹاک کے لیے ایک پروگرام ھے۔اگر حکمران سنجیدہ ھوتے تو سرکاری ہسپتالوں کو بہتر کرتے جہاں پہلے ہی مفت علاج ھورھا ھے۔انکو مزید بہتر کرتے۔لیکن پرائیوٹ ہسپتالوں کو اربوں روپے صحت کارڈ کی مد دے دیئے۔سرکاری ہسپتالوں میں پیناڈل بھی نہیں ملتی۔صحت کارڈ کے ذریعے اربوں روپے پرائیوٹ ہسپتالوں کے مالکان کی جیبوں میں چلے گے۔لیکن صحت کے معاملات جوں کے توں ھیں۔اگر حکومت یہ اربوں روپے سرکاری ہسپتالوں پر لگاتی تو یہ مستقل حل ھوتا جہاں سارا سال لوگوں کو فائدہ ھوتا۔سرکاری ہسپتالوں میں ایوننگ شفٹ میں بھی او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر اگر کھلے رھتے تو یہ بہتر ھوتا۔لیکن ھر سیاست دان کو فوٹو لگوانے اور میڈیا پر زندہ رھنے کے لیے ایسے جوکر فیصلوں کی ضرورت ھوتی ھے۔جس سے صرف واہ واہ ھو۔پاکستان جو قدرت کا عطیہ ھے۔اس میں سارا کچھ ھے لیکن حکمران اچھے نہیں ملے پتہ نہیں یہ اللہ تعالی بہتر جانتا ھے۔رمضان پیکج بھی ایسے ھیں بھائی ایک چیز سستی کی ھے تو پھر بازار میں ہر جگہ ملے۔یہ کیا لائنوں میں ذلیل ھوکر ایک کلو چینی لو۔دس کلو جانوروں کے کھانے والا آٹا لو۔لاکھوں کروڑوں روپے افسر شاھی صرف رمضان بازار ہر سال لگانے کے لیے خرچ کردیتی ھے۔جیسا کہ بلوچستان میں 30کروڑ زکوة کی تقسیم پر ایک ارب تیس کروڑ خرچ ھوتے تھے۔وزیر اعلی نے محکمہ ختم کردیا۔اسی طرح رمضان میں ھمارے حکمران جو پیکج اعلان کرتے ھیں وہ اتنے کے نہیں ہوتے جتنے ان پر اشتہارات اور ٹینٹ کرسیوں کے اخراجات آجاتے ھیں۔سو ھم چین سعودی عرب۔یو ای اے۔وغیرہ سے ادھار لے کر معشیت کو سہارا دیتے ھیں پہلے سعودی عرب اور اب چین نے بھی دو ارب ڈالر کا قرضہ سال کے لیے بڑھا دیا ھے۔تو حکومت خوشی سے ھوسکتا ھے ایک دو کروڑ مٹھائی تقسیم کرنے پر نہ لگا دے۔عجیب تماشہ ھے کہ ادھار پر کھڑا معاشی نظام آخر کب تک کھڑا رھے گا۔پھر سود خوروں کے ساتھ شرم ناک معاہدے اور انکے مطالبات تھوڑی سی بھی غیرت مند حکومت کھبی ایسے معاہدے نہ کرتی لیکن کیا کریں۔اوے کا اوہ بگڑا ھوا ھے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی حکمرانوں کو صحیح فیصلے کرنے کی توفیق دے اور عوام کو بھی رمضان المبارک میں غریبوں کا خیال رکھنے کی توفیق دے اور بے ایمانی جو 134واں نمبر ھے اسے کم کرنے کی ھمت دے۔اگر رمضان المبارک میں جتنے افراد عمرہ کرنے گے ھیں وھی واپس اکر ایمان داری سے کام کریں تو میرے خیال میں کم ازکم ھم بھارت سے نیچے آجاھیں گے۔