November 16, 2026

لاہور پولیس تھانہ کوٹ لکھپت کی بڑی کاروائی کے دوران سوشل میڈیا ہنی ٹریپ گينگ قابو کر لیا گیا-*

20250308_133310

*لاہور پولیس تھانہ کوٹ لکھپت کی بڑی کاروائی کے دوران سوشل میڈیا ہنی ٹریپ گينگ قابو کر لیا گیا-*

*گينگ میں شامل 02 پولیس اہلکار كانسٹيبل وقاص ڈولفن فورس اور عاصم جونئیر کلرک سی پی او دفتر بھی گرفتار*

*کوٹ لکھپت کے علاقہ سے دیگر گرفتار ریکارڈ یافتہ ملزمان احمد ،ابرار ،نورین ،کرن اور فریحہ منچلے شوقين شہریوں کو پہلے ٹریپ کرتے اور پھر برہنہ کر کے شدید تشدد کا نشانہ بناتے رہے*

*کوٹ لکھپت گزشتہ روز کامران عباس نامی شہری کی درخواست پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او عمران انور ،SI علی احسان ،عثمان حیدر اور کانسٹیبل کاشف نے مسلح ملزمان پر ریڈ کیا*

*ہنی ٹریپ اور اس میں ملوث پولیس اہلکاروں ،مکروہ صحافیوں اور دیگر کرداروں نے شہر بھر میں تباہی پھیلا رکھی ہے ۔سادہ لوح شہریوں کو بلیک میل کرنا زنا جیسے مقدمات میں پھنسا کر لاکھوں روپے بٹورنا اور شوقین و گمراہ افراد کو شکار بنا کر اپنے ٹکانے پر لے جانا اور پھر برہنہ کر کے ڈنڈے سوٹوں کے ساتھ انسانیت سوز تشدد کے واقعات اضافہ ہوتا چلا نظر ایا ،واقعات کے پیش نظر کوٹ لکھپت پولیس کی قابل ستائش کاروائی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مورال بلند ہوا تفصیلات کے مطابق ہنی ٹریپ میں ملوث ملزمان جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے نوجوان شہریوں کو جسم کے جلوے دکھا کر ٹریپ کرتے اور پھر کوارٹر شکار گاہ پہنچنے پر اسلحہ کی نوک پر ان کے برہنہ جسموں پر ڈنڈے، سوٹوں آہنی راڈوں سے نا صرف تشدد کیا جاتا بلکہ نقدی مال رقم موبائل وغیرہ سب کچھ ضبط کر لیا جاتا اور ساتھ میں ایسے شہریوں کی برہنہ ویڈیوز بھی بنائی جاتیں ، گزشتہ روز کوٹ لکھپت پولیس نے شہری کامران عباس کی جانب سے شدید جسمانی تشدد اور مذکورہ لوٹ مار پر مبنی درخواست پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،ملوث گرفتار ملزمان میں اس بار بھی پولیس کے 02 اہلکار منظر عام پر ائے یاد رہے کہ چند ماہ قبل ڈی ائی جی اپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری میں شہری نے ڈیفنس ( اے) کے علاقہ میں خاتون عائشہ سرور نامی اے ایس ائی خادم حسین اور نوکری سے برخاست کانسٹیبل کاشف سلطانی و دیگر کی جانب سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی درخواست پیش کی جس پر ڈی ائی جی کے احکامات کی روشنی میں فوری عمل درامد کرتے ہوئے مرکزی ملزمان اے ایس ائی خادم حسین اور کلیم بٹ کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ایس ایچ او عمران انور اور ان کی ٹیم کی ہاٹ ٹارگٹ کاروائی میں گرفتار ملزمان سے متعدد موبائل فونز (شہریوں کی برہنہ ویڈیوز )،ہتھکڑی ،پسٹل تشدد میں استعمال ہونے والے ڈنڈے اور 50 ہزار سے زائد نقدی برامد کر لی گئی مزید یہ کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے 50 سے زیادہ شہریوں کو نقدی ،گھڑیوں اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کرنے کا انکشاف کیا ۔*