خواتین اس معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور تقریبا نصف ابادی خواتین پر مشتمل ہے
خواتین اس معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور تقریبا نصف ابادی خواتین پر مشتمل ہے۔ خواتین کا عالمی دن پچھلے برسوں کی نسبت پچھلے دو سال خصوصی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ان دو سالوں میں جہاں پر کئی خواتین نے اپنے تعلیمی و دیگر میدانوں میں اپنا لوہا منوایا وہیں پر گزشتہ برس اعلی تعلیم یافتہ خواتین جن میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ، صنم جاوید، عائشہ بھٹہ, طیبہ راجہ، فرحانہ فاروق سمیت کئی خواتین جو مختلف شعبوں کی نامور خواتین ہیں ناجائز سیاسی مقدمات میں پابند سلاسل رہی اور اج بھی ابھی ڈاکٹر یاسمین جیسی پڑھی لکھی خاتون پابند سلاسل ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری پپلاں بار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو سالوں سے خواتین کی جتنی بے حرمتی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی جہاں ازادی رائے اور انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق پر بولنے والی تنظیمیں خاموش تماشائی بن کر وہی اسمبلیوں میں بیٹھے ایوانوں پر ہارے ہوئے اشخاص بھی خاموش نظر ائے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں اس ظلم اور فسطائیت کے دور میں ڈٹی خواتین کو سلام پیش کیا۔ مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔ سیاسی کیسز میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے وہ بہادر خواتین ہیں جن آواز تک کوئی بھی تنظیم اٹھانا گوارہ نہیں کر رہی۔ اس اٹھ مارچ کے موقع پر میری اس قوم ایوانوں میں بیٹھے نمائندگان اور انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق پر بات کرنے والی تنظیموں سے گزارش ہے ان بے گناہ خواتین کی اواز اٹھائیں اور ان کو ازادی رائے پر بولنے کی اتنی بڑی سزا سے ازاد کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔