October 3, 2026

پیرمحل میں آم کھانے کا مقابلہ سالانہ مینگو پارٹی جماعت اسلامی پیرمحل کی جانب سے سالانہ مینگو پارٹی غلہ منڈی پیرمحل دفتر جماعت اسلامی میں منعقد کی گئی آنے والے تمام ساتھیوں نے آم کھانے کا مقابلہ میں حصہ لیا

20240710_064123

پیرمحل میں آم کھانے کا مقابلہ
سالانہ مینگو پارٹی جماعت اسلامی پیرمحل کی جانب سے سالانہ مینگو پارٹی غلہ منڈی پیرمحل دفتر جماعت اسلامی میں منعقد کی گئی آنے والے تمام ساتھیوں نے آم کھانے کا مقابلہ میں حصہ لیا اور آم کھانے کا مقابلے میں پہلی پوزیشن جے آئی یوتھ کے صدر رانا اسد الرحمن نے حاصل کی اور دوسری پوزیشن پیرمحل کی معروف سیاسی سماجی ہردلعزیز شخصیت سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی طارق محمود فاروقی صاحب نے حاصل کی اس موقع پر ضلعی نائب امیر مولانا رحمت اللہ ارشد نے جماعت اسلامی کی دعوت اور حافظ نعیم الرحمن کا پیغام پہنچاتے ہوئے دوستوں میں گھل مل گئے اور آم کے فوائد کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آم نہ صرف ذائقے میں بہترین ہوتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی مفید ہے اس میں وٹامن سی وٹامن اے اور دیگر اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جسم کو طاقت دیتے ہیں اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں مدد کرتے ہیں سالانہ مینگو پارٹی کا اہتمام امیر جماعت اسلامی تحصیل پیرمحل رانا غلام عباس نے اپنی ذاتی حیثیت سے کیا تھا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی