*🌐6 مارچ 2025 بروز جمعرات* 5 رمضان المبارک
*🌐6 مارچ 2025 بروز جمعرات*
5 رمضان المبارک
🌐 *دن بھر کی اہم ترین خبریں*
*🌐حالیہ دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی ہتھیاروں اور سامان کا استعمال یہ واضح ثبوت ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کے لیے پناہ گاہ بنا ہوا ہے، آرمی چیف کا بنوں کا دورہ.
🌐آرمی چیف نے کہا کہ منصوبہ سازوں کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ پاکستان کیخلاف افغان سرزمین سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں.
🌐دہشت گرد پاکستان کیخلاف افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہےہیں، آرمی چیف.
🌐منافع خور مافیا سرگرم، مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی.
🌐کوہلو؛ پہاڑی سلسلے پرلگی آگ نے کئی کلومیٹر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.
🌐ٹرمپ انتظامیہ نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس سے براہ راست رابطہ کرلیا، امریکی اخبار.
🌐بات چیت کا مقصد امریکی نژاد یرغمالیوں کی رہائی ہے٬رپورٹ.
🌐مریم نواز کا میو ہسپتال پر چھاپہ مریضوں کی حالت دیکھ کر برہم MS ہسپتال نوکری سے برطرف ۔ شکر کرو تمھیں گرفتار نہی کروا رہی مریم نواز کا میو ہسپتال کے MS سے مکالمہ.
🌐ذاتی وجوہات پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز مستعفی، جج صاحب راولپنڈی بینچ میں کیسز کی سماعت کررہے تھے.
🌐امریکا کے حوالے کیا گیا افغان دہشت گرد شریف اللہ ورجینیا کی عدالت میں پیش.
🌐شریف اللّٰہ کو عدالت میں ابتدائی سماعت کے لیے پیش کیا گیا، تفصیلی سماعت پیر کو ہوگی۔
🌐گرفتار دہشت گرد شریف اللّٰہ نے جج سے بات کے لیے مترجم کی خدمات لیں۔
🌐امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شریف اللّٰہ نے کابل حملے اور حملہ آور کے فرار میں مدد دینے کا اعتراف کرنے کے علاوہ مارچ 2024 میں ماسکو کے سٹی ہال میں حملے میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
🌐دس منٹ تک جاری ابتدائی سماعت کے موقع پر شریف اللّٰہ کو بتایا گیا کہ الزامات ثابت ہوئے تو اسے عمر قید کا سامنا ہوگا۔
🌐کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کی جانب سے بنوں خودکش حملے میں ملوث حملہ آوروں کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں حملہ آوروں کو حملے سے قبل دیکھا جا سکتا ہے۔
🌐بنوں کینٹ حملے کے خودکش بمباروں کو خوست، افغانستان میں موجود جیش الفرسان محمد گروپ (الحمزہ استشہادی فورس) کے ایک تربیتی کیمپ میں تربیت دی گئی تھی۔
🌐خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ.
🌐31 مارچ کے بعد آپریشن کی تیاری مکمل، مزید مہلت نہ دینے کا اعلان.
🌐پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر ہو چکی ہے۔
🌐آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار.
🌐کراچی: ماہ رمضان کے آغاز پر ہی ڈکیتی مزاحمت پر 5 روز میں 5 شہری قتل.
🌐پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو پشاور ائیرپورٹ سے آف لوڈ کرنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت درخواست دائر.
🌐کراچی:قیمتی گاڑیاں چوری کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار.
🌐پرویز خٹک کو بین الصوبائی رابطہ کی وزارت اور حنیف عباسی کو ریلوے کی وزارت ملنے کا امکان.
🌐بنگلادیش سے 5 دہائیوں بعد تجارت بحال، پہلا پاکستانی جہاز چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز.
🌐عالمی دِہشتگردی انڈیکس 2025ء میں پاکستان دوسرے نمبر پر.
🌐ارشد شریف قتل تحقیقات کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر.
🌐امریکی ری پبلکن رکن کانگریس اسکاٹ پیری نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو اسکول بنانے کی مد میں 136 ملین ڈالر دیے، لیکن یہ اسکول کبھی نہیں بنے.
🌐آئی ایم ایف کی شرط پر سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ.
🌐بحریہ ٹاؤن کراچی واٹر کارپوریشن کا سب سے بڑا نادہندہ نکلا، 14.78 ارب روپے واجب الادا.
🌐پشین میں خفیہ آپریشن، دو افغان شہری گرفتار.
🌐اسلام آباد ہائیکورٹ کا عملہ سائلین سے رشوت طلب کرتا ہے، جسٹس بابر ستار کا رجسٹرار کو خط.
🌐عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہو گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی۔
🌐سیدھی بات، مزاحمت کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت نہیں ہونی چاہئیے۔خواجہ آصف.
🌐پاکستانی کرکٹر حارث رؤف کی خواجہ آصف سے قومی اسمبلی میں آکر ان کے چیمبر میں ملاقات.
🌐بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان.
🌐بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے کر دئیے۔
پشاور:بی آر ٹی زو کارڈ کی قیمت 110سے بڑھا کر 510 کر دی گئی.
🌐 لاہور ایئرپورٹ پر بحرین سے آنے والے نائجیرین باشندے کے پیٹ سے 35 کوکین بھرے کیپسول برآمد.
🌐لاہور: ریکارڈ یافتہ خاتون ڈیلر منشیات کی ترسیل کرتے ہوئے گرفتار، 12 کلو چرس برآمد.
🌐جنرل باجوہ،فیض اور عمران خان نے طالبان کو ملک میں دوبارہ بسایا:وزیر دفاع خواجہ آصف.
🌐لیبیا کشتی حادثے میں ملوث اہم ملزم عثمان خان کو گجرات سے گرفتار کرلیا گیا.
🌐سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں پر گھیرا تنگ، پی ٹی آئی کے 10 ارکان طلب، بڑے نام بھی شامل.
🌐جنید اکبر نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا اعتراف کرلیا.
🌐رابطوں پر کوئی شرمندگی بھی نہیں کیونکہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں، پی ٹی آئی کی کسی ادارے سے لڑائی نہیں، صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا.
🌐لاہور: گھریلو ملازمہ کی بیٹیوں کیساتھ ملکر گھر سے ایک کروڑ سے زائد کی چوری.
🌐چیمپیئنز ٹرافی میں جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر نے تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا.
🌐پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد انتقال کر گئے.
🌐پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کر لیا گیا.
🌐لاہور: جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم 29 سال بعد دورہ پاکستان پر پہنچ گئی.
🌐حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میری ٹائم کے چیئرمین فیصل واوڈا 60 ارب روپے کا میگا اسکینڈل سامنے لے آئے.
🌐خام تیل کی قیمتوں بارے غیر ملکی میڈیا نے کہا ہے کہ گزشتہ روز قیمت ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی تھی.